جنوبی کشمیر کے بیج بہارہ علاقے میں پولیس کی خصوصی ونگ کی جانب سے چھاپے ماری

سرینگر، 14 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

جموں و کشمیر پولیس کی اہم ونگ کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) کی ایک ٹیم نے ہفتہ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بیج بہارہ علاقے میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

اس سلسلے میں ایک آفیسر نے بتایا کہ سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ سی آئی کے کی نفری نے قصبے میں تلاشی مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قصبہ کے نئی کالونی میں محمد سلطان تیلی ، پرویز احمد ، سجاد احمد زرگر ، محمد اسحاق کی رہائش گاہوں کی تلاش لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تلا شیاں کچھ بینک لین دین سے متعلق کی گئی ہیں، اور اس کیس کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

غور طلب ہے کہ کشمیر میں دہشت گردی کے معمالات اور انکم ٹیکس ادا نہ کرنے کی پاداش میں پچھلے تین ماہ سے لگاتار کبھی قومی تحقیقاتی ایجنسی کبھی انفورسمنٹ ڈاریکٹریٹ کبھی انکم ٹیکس تو کبھی جموں وکشمیر پولیس کی خصوصی ونگ کی طرف سے چھاپے مارے کی جارہی ہے، جبکہ ان چھاپوں کے دوران آج تک بہت ساری جگہوں سے بقول افسران اہم دستاویزات، نقدی اور سونا ضبط کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ بہت سارے کیس بھی درج کیے گئے ہیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…