سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے. ایک سلسلے وار ٹوئٹ میں بتایا کہ مدھیہ پردیش میں این ایچ 75 ای کے. ریوا-سدھی سیکشن پر دوہرے سرنگ سمیت چورہٹ بائی پاس پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ پائیدار ترقی اور انسان. فطرت اور جنگلی حیات کے ہم آہنگ بقائے باہمی کو یقینی بنانے کے وژن کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے. اس بائی پاس پر ایک دوہرے سرنگ کی تعمیر کے نتیجے میں جنگل میں .جنگلی حیات کی نقل و حرکت میں کسی طرح کی دشواری نہیں ہوگی۔
جناب گڈکری نے کہا کہ ٹریفک کے رخ موڑنے کے نتیجے میں. وہ قدرتی مسکن جہاں ‘سفید ٹائیگر موہن’ رہتا تھا، کو بحال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر پاسز کی مناسب تعداد سڑک حادثات کے امکانات کو کم کرے گی. اور سڑک کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ. سرنگ کی تعمیر سے موہنیا گھاٹ پر آمدورفت میں حائل رکاوٹوں میں کمی آئے گی اور آمدورفت میں آسانی ہو گی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ دوہرے ٹیوب ٹنل کی تعمیر سے ریوا سے سدھی کے درمیان. فاصلہ تقریباً 7 کلومیٹر کم ہو گیا ہے جس سے جیومیٹرکس میں بہتری آئی ہے. اور اس سے سفر کا وقت بھی 45 منٹ کم ہو ہوگیا ہے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ نئے ہندوستان کو پائیداری کے ساتھ تبدیل کرنا. وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہماری گڈ گورننس کی پہچان ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…