فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کے ذریعہ اعلان شدہ مقدار. اور مقررہ ضابطوں اور معیارات کے مطابق بہترمعیار کا کھانا فراہم کرنے کے لئے ہندوستانی ریلوے. (آئی آر) کی مسلسل کوشش ہے۔ راجدھانی ٹرینوں سمیت ٹرینوں کے مسافروں کو پیش کیے جانے والے کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اہم اقدامات درج ذیل ہیں: راجدھانی ٹرینوں میں
معائنہ اور نگرانی کے طریقہ کار کے ایک حصے کے طور پر کھانے کے نمونے باقاعدگی سے جمع کیے جا رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹرینوں میں فراہم کیے جانے والے کھانوں کا معیار درست ہے۔ پچھلے تین برسوں کے دوران اور آج تک، ریلوے/آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے 787 نمونے جمع کیے گئے۔
پچھلے تین برسوں کے دوران اور آج تک (31.10.2022 تک) راجدھانی ٹرینوں میں کیٹرنگ خدمات کے لئے کل 6361 شکایات موصول ہوئیں۔ ہر ایک معاملے میں جرمانہ، ڈسیپلین .اور اپیل رولز (ڈی & آر) کارروائی وغیرہ سمیت مناسب کارروائی کی گئی۔
یہ اطلاع ریلوے،کمیونکیشن اور الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی. کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…