سماولی اسمبلی حلقہ میں فائرنگ، بھنڈ میں امیدواراور حامی نظر بند

گوالیار ، 3 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ضمنی انتخابات کے لیے ہورہی ووٹنگ کے درمیان گوالیار چمبل علاقے کی کچھ سیٹوں پر تشدد کی خبریں ہیں۔ سماولی اسمبلی حلقہ کے پچوری کا پرا پولنگ بوتھ پر صبح فائرنگ ہوئی تھی، وہیں اب ٹکٹولا کا پرا اور جوری گاؤں میں بھی فائرنگ ہونے کی خبر ہے۔ ادھر پولیس نے بھنڈ ضلع میں امیدواروں اور حامیوں کو نظر بند کر دیا ہے۔

موصولہ معلومات کے مطابق سماولی اسمبلی حلقہ کے ٹکٹولی کا پرا پولنگ بوتھ پر بھی گولی چلنے کی خبریں ہیں۔ یہاں فائرنگ میں ایک بچی کے شدید طور سے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ وہیں جوری گاؤں کے پولنگ بوتھ پر دو مرتبہ گولی چلنے کی خبریں ہیں۔ پولیس فورس کے پہنچنے سے قبل ہی تشدد کرنے والے بھاگ گئے۔

بھنڈ میں امیدوار اور حامی نظر بند

ہنگامے کے اندیشے کے مد نظر پولیس نے بھنڈ میں بھی جے پی، کانگریس اور بی ایس پی امیدواروں کو نظر بند کر دیا ہے۔ میہگاؤں اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار ہیمنت کٹارے کے بھائی یوگیش کٹارے کو گورمی تھانے میں بیٹھا کر رکھا گیا ہے۔ یوگیش نے الزام لگایا ہے کہ پولیس باقی لیڈروں سے کچھ نہیں بول رہی ہے۔ وہیں ڈی ایس پی موتی لال کشواہہ کا کہنا ہےکہ میہگاؤں اسمبلی حلقہ سے باہر کا شخص ہونے کی وجہ سے تھانے میں بیٹھایا گیا ہے۔ یوگیش نے پانچ پولنگ کی شکایت کی ہے۔ وہیں بی جے پی امیدوار رنوین جاٹو، کانگریس امیدوار میوارام جاٹو اور بہوجن سماج پارٹی امیدوار یشونت پٹواری کو پولیس نے پی ڈبلیو ڈی سرکٹ ہاؤس میں نظر بند کرکے رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے میہگاؤں اسمبلی حلقہ کے گورمی میں بی جے پی امیدوار وزیر مملکت او پی ایس بھدوریا کے بھتیجے ڈاکٹر بھارت سنگھ عرف رنکو کو بھی حراست میں لیا ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…