Categories: قومی

ضمنی انتخابات میں ملک بھرمیں بی جے پی نے کیاشاندار کارکردگی کا مظاہرہ

ضمنی انتخابات میں ملک بھرمیں بی جے پی نے کیاشاندار کارکردگی کا مظاہرہ

نئی دہلی ، 11 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مدھیہ پردیش اور اترپردیش سمیت 11 ریاستوں کی 59 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 نشستوں پر فتح حاصل کی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی کانگریس صرف 12 نشستیں جیت سکی۔ دوسری طرف ، بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے بہتر کارکردگی دکھا کر اکثریت حاصل کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذریعہ کل رات گئے جاری ضمنی انتخاب کے نتائج کے مطابق بی جے پی نے مدھیہ پردیش کی 28 میں سے 19 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے ریاست میں اقتدار حاصل کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی کرسی کواب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کے پاس 230 نشستیں ہیں اور ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد ، بی جے پی کے پاس اب 226 نشستیں ہیں۔ کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہونے والے جیوتیرادیتیہ سندھیا نے اس ضمنی انتخاب میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسی دوران کانگریس صرف نو سیٹوں پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اترپردیش کی سات نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور سماج وادی پارٹی نے ایک نشست حاصل کی۔ اس ملک کی سب سے بڑی ریاست میں بی جے پی کو 36.7 فیصد اور ایس پی کو 23.6 فیصد ووٹ ملے۔

جھارکھنڈ کی دو سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو مایوسی ہوئی ہے۔ یہاں کانگریس اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے ایک ایک نشست جیت لی ہے۔ وہیں، کانگریس نے چھتیس گڑھ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ایک نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔ چھتیس گڑھ میں کانگریس کو 56.1 فیصد ووٹ ملے۔ اس کے علاوہ ہریانہ کی بڑودہ سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس نشست پر کانگریس نے بی جے پی کے امیدوار کو شکست دیاہے۔

وہیں، بی جے پی نے گجرات میں اپنی زمینی گرفت برقرار رکھتے ہوئے تمام آٹھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاست میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کانگریس کو ایک بھی نشست نہیں مل سکی۔ یہاں بی جے پی کو 55.1 فیصد اور کانگریس کو 34.3 فیصد ووٹ ملے۔

دوسری طرف ، منی پور کی پانچ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے چار میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک نشست آزاد امیدواروں کے کھاتے میں چلی گئی ہے۔ یہاں بی جے پی کو 40.5 فیصد ووٹ ملے۔ جب کہ ناگالینڈ میں دو نوں ضمنی انتخابات میں نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی نے ایک نشست اور آزاد امیدوارنے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

کرناٹک میں دو سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور ریاست میں بی جے پی نے 51.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تلنگانہ میں بی جے پی نے ایک نشست پر ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکمراں تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے امیدوار کو شکست دی اور اسے 38.5 فیصد ووٹ ملے۔ تاہم ، بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) نے اوڈیشہ میں دو نوںسیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور بی جے پی کچھ خاص کام نہیں کرسکی ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago