قومی

محترمہ نرملا سیتا رمن فلاحی اسکیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گی

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن کل یہاں پبلک سیکٹر کے بینکوں میں درج فہرست ذاتوں کے لیے قرض اور دیگر فلاحی اسکیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گی۔ اس میٹنگ میں درج فہرست ذاتوں (اسی سی) کے قومی کمیشن کے صدر اور پبلک سیکٹر کے بینکوں اور سڈبی، نابارڈ جیسے مالیاتی اداروں کے سربراہ بھی شامل ہوں گے۔ مرکزی وزیر خزانہ کے ساتھ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ  جناب پنکج چودھری اور ڈاکٹر باگھوت کسان راؤ کراڈ، سکریٹری، اور محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) بھی شامل ہوں گے۔

اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم

حکومت نے خاص کر درج فہرست ذاتوں کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کی. ہیں جن میں اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم، درج فہرست ذاتوں کے لیے کریڈٹ انہانس منٹ گارنٹی اسکیم .(سی ای جی ایس ایس سی) اور درج فہرست ذاتوں کے لیے وینچر کیپٹل فنڈ شامل ہیں۔ ان اسکیموں کے علاوہ حکومت نے سماج کے سبھی طبقوں کی جامع ترقی پر خصوصی زور دیا ہے۔

چھوٹی صنعتوں کے لیے کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ

بینکوں کے ذریعے درج فہرست  ذات سے تعلق رکھنے والی برادری کے افراد کو  دیے گئے قرضوں کے ساتھ ساتھ اسینٹڈ اپ انڈیا. پی ایم مدرا یوجنا، قومی دیہی معاش مشن (این آر ایل ایم). قومی شہری معاش مشن (این یو ایل ایم)،  بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لیے کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ. (سی جی ٹی ایم ایس ای)، ایجوکیشن لون، درج فہرست ذاتوں کے لیے کریڈٹ انہانس منٹ گارنٹی اسکیم. (سی ای جی ایس ایس سی)، درج فہرست ذات کے لیے وینچر کیپٹل فنڈ جیسی مختلف قرض کی اسکیموں. کے تحت بھی ان افراد کو دیے گئے قرض کا جائزہ میٹنگ کے دوران لیا جائے گا۔

شکایت کے نمٹارہ کے نظام کے کام کاج

بینکوں میں درج فہرست ذاتوں کی فلاح کے لیے اٹھائے گئے اقدامات. کا بھی جائزہ اس میٹنگ کے دوران لیا جائے گا۔ جائزہ کے دوران ریزرویشن، بیک لاگ تقرریوں اور انہیں بھرنے کے لیے اٹھائے گئے قدم. اور فلاحی اداروں کے ساتھ میٹنگوں سمیت فلاح اور شکایت کے نمٹارہ کے نظام کے کام کاج. بنیادی رابطے کے افسران (سی ایل او) کی تقرری، شکایتوں کے نمٹارہ کی شاخ کی تشکیل وغیرہ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago