Categories: قومی

مودی فیکٹر ایک بار پھر کامیاب ، دربھنگہ میں این ڈی اے کی بلے بلے

مودی فیکٹر ایک بار پھر کامیاب ، دربھنگہ میں این ڈی اے کی بلے بلے

دربھنگہ ، 10 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بہار اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر نریندر مودی فیکٹر کام کرتا  نظر آیا ۔ اس کے نتیجے میں این ڈی اے  کا دربھنگہ میں دبدبا رہا۔ ضلع کے دس اسمبلی حلقوں میں سے 9 اسمبلی حلقہ سے این ڈی اے امیدوار جیت کا پرچم لہرانے میں کامیاب رہے۔ ضلع میں صرف ایک اسمبلی حلقہ کا نتیجہ مہا گٹھ بندھن کے حق میں رہا۔

دربھنگہ دیہی حلقہ سے آر جے ڈی کے للت کمار یادو اپنے حریف جے ڈی کے فراز فاطمی کو ہرا کر مہاگٹھ بندھن کی عزت بچانے میں کامیاب رہا۔ للت یادو کو 64929 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ جے ڈی یو کے فراز فاطمی کو 62788 ووٹوں پر مطمئن ہونا پڑا۔ جیت ۔ ہار کا فرق 2141 ووٹ کا رہا۔ این ڈی اے امیدواروں میں دربھنگہ حلقہ کے بی جے پی کے سنجے سراواگی اپنے قریبی حریف آر جے ڈی کے امرناتھ گامی کو شکست دے کر پانچویں بار ایم ایل اے بننے میں کامیاب ہوئے۔ حیاگھاٹ اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے رام چندر پرساد نے آر جے ڈی کے بھولا یادو کو شکست دی۔  جالے اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے جیویش کمار مشرا کانگریس کے ڈاکٹر مشکور عثمانی کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ایم ایل اے بننے میں کامیاب ہوئے۔ کیوٹی  اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے مراری موہن جھا نے آر جے ڈی کے سینئر لیڈر عبدالباری صدیقی کو شکست دی۔

جے ڈی یو کے مدن سہنی نے بہادر پور حلقے سے جے ڈی یو کے آر کے چودھری کو شکست دی۔ جے ڈی یو کے ششی بھوشن ہزاری نے کوشیشورستھان اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ڈاکٹر اشوک رام کو شکست دی۔ جے ڈی یو کے اجے چودھری نے بینی پور اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے میتھلیش چودھری کو شکست دی۔ گودابرم اسمبلی حلقہ سے وی آئی پی کے سورناسنگھ نے آر جے ڈی کے افضل علی خان اور علی نگر اسمبلی حلقہ سے وی آئی پی کے مشری لال یادو نے آر جے ڈی کے ونود کمار مشرا کو شکست دی۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago