Categories: قومی

مونگیر تشدد کو لے کر گورنر سے ملے کانگریسی وفد، نتیش حکومت کو برخاست کرنے کا کیا مطالبہ

مونگیر تشدد کو لے کر گورنر سے ملے کانگریسی وفد، نتیش حکومت کو برخاست کرنے کا کیا مطالبہ

پٹنہ ، 30 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

مونگیر تشدد کو لے کر کانگریسی وفد نے جمعہ کو گورنر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کانگریس نے گورنر کو مونگیر واقعہ کی مکمل معلومات دی۔ ساتھ ہی کہا کہ اب یہ صاف ہوگیا ہے کہ مونگیر میں گولی پولس نے چلائی تھی۔ کانگریس نے حکومت کو اس معاملے کو لے کربرخاست کرنے کی مانگ کی ہے۔

واضح ہو کہ بہارکے مونگیر شہر میں جمعرات کو پانچ گھنٹے تک ہنگامہ برپا رہا۔ پتھراؤ اور آتش بازی کے درمیان امن پسند لوگ گھروں میں ہی رہیں۔ پولس بھی کئی مرتبہ بیک فوٹ پر نظر آئیں۔ فائرنگ معاملے کے بدمعاشوں پر کارروائی کی مانگ کو لے کر چیمبر آف کامرس کہنے پر جمعرات کو بازار بند کیا گیا تھا۔ وہیں جمعہ کو ڈی آئی جی منو مہاراج نے کہا کہ اب حالات قابو میں ہے۔ ہمارے جوان مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ہم آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔وہیں منو مہاراج نے کہا کہ 26 اکتوبر کو نوجوان کی موت کیسے ہوئی ، یہ جانچ  کا معاملہ ہے۔

جمعرات کو ہنگامہ آرائی کے دوران مشتعل نوجوانوں کے ہجوم میں کچھ شرپسندوں نے پولیس اور انتظامیہ کو نشانہ بنایا۔ ایس پی دفترمیں پتھراؤاور توڑ پھوڑ اس وقت کیا گیا جب لی پی سنگھ اپنے رہائش گاہ پر موجود تھی۔ اس کے بعد شرپسندوں نے ایک کے بعد ایک تھانہ کو نشانا بنانا شروع کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی سیدھے ڈی ایم راجیش مینا کی رہائش گاہ گئی ۔ ڈی ایم اور ایس پی شرپسندوں کو قابو کرنے کے لیے منصوبہ بنا ہی رہے تھی کہ دونوں کے تبادلے کی معلومات آگئی۔ ڈی آئی جی منو مہاراج سڑک پر آئے اور شرپسندوں کو کھڈیر نا شروع کیا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago