Categories: قومی

وزیر داخلہ سے مل کر بولے گورنر : بنگال میں امن و امان کی حالت خستہ

وزیر داخلہ سے مل کر بولے گورنر : بنگال میں امن و امان کی حالت خستہ

نئی دہلی / کولکاتہ ، 29 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

بنگال میں  اسمبلی انتخابات سے قبل لگا تار ہو رہی قتل کی واردات کے سلسلے میں مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے جمعرات کو دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی ہے۔ ممتا بنرجی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگال میں امن وامان دن بدن خراب ہورہا ہے۔

شاہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ، گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات میں انہوں نے بنگال میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں امن وامان کی صورتحال بہت خراب ہے۔ ریاست میں بار بار سیاسی تشدد اور قتل کے واقعات منظرعام پر آ رہے ہیں۔ ریاست کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی اسلحہ اور بم برآمد کیے جارہے ہیں۔ بنگال میں انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے۔

امن و امان پر سوال اٹھاتے ہوئے ، گورنر نے کہا کہ مغربی بنگال القاعدہ کے دہشت گردوں کے لیے محفوظ مقام بن گیا ہے لیکن ریاستی پولیس اور انتظامیہ اس طرف توجہ نہیں دے رہی ہے۔ اس بارے میں انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ سے بھی بات کی ہے۔ آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کی سرگرمیوں کے بارے میں ، گورنر نے کہا کہ یہاں کے سینئر عہدیدار سیاسی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ کی سیا سی کاری کی گئی ہے۔وہ حکمران جماعت کی ہدایت پر ہی اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں یہاں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور جہاں امن و امان کی صورت حال ہے ، وہاں اسمبلی انتخابات کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ گورنر نے کہا کہ مغربی بنگال کے سرکاری عہدیدار ان کے سوالوں کے جواب نہیں دیتے ہیں۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی ان سے ٹھیک طرح کی بات نہیں کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ رائے مشورے سے حل تلاش کرنے کے حق میں رہے ہیں۔ وہ ریاست میں امن و امان اور لوگوں کی ترقی کے لیے کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago