Categories: قومی

کانگریس کے پاس کوئی مدعا نہیں تو مجھے گالیاں دینا ہی بن گیا ان کا انتخابی مدعا: شیوراج

کانگریس کے پاس کوئی مدعا نہیں تو مجھے گالیاں دینا ہی بن گیا ان کا انتخابی مدعا: شیوراج

مندسور ،29 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

کانگریس کے پاس انتخابات کے لیے کوئی مدعا نہیں ہے تو مجھے گالیاں دینا ہی ان کا انتخابی مدعا بن گیا ہے۔ کبھی مجھے گھٹنا ٹیک کبھی کمینہ، کبھی بھوکا ننگا تو کبھی کچھ اور کہتے ہیں۔ میں ریاست کی ترقی اور فروغ کے لیے کام کرنے میں مصروف ہوں اور کانگریسی مجھے کوسنے میں۔یہ باتیں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے جمعرات کو مندسور ضلع کے سواسرا اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار ہردیپ سنگھ ڈنگ کی حمایت میں گاؤں چندواسا میں منعقد جلسہ عام کو خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ جیوتی رادتیہ سندھیا بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی جلسے کو خطاب کیا۔

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے گاؤں والوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمل ناتھ جی نے اکڑ کر کہا تھا کہ کنیا وواہ اسکیم میں میں بیٹیوں کو 51 ہزار روپئے دوں گا۔ بیٹیوں کی شادی ہوگئی، ڈولی اٹھ گئی، سسرال چلی گئی، بیٹے بیٹی بھی ان کی گود میں آگئے۔ لیکن کمل ناتھ جی کے 51 ہزار روپئے میں سے اب تک کچھ بھی بیٹیوں کو نہیں ملا۔ انہوں نے خواتین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائیو اور بہنو! میری زندگی ریاست کی ترقی اور فروغ اور عوامی کی خدمت کے لئے وقف ہے۔ اگلے تین سال میں ترقی کے ذریعہ علاقے کی تصویر بھی بدلوں گا اور مدھیہ پردیش کی عوام کی تقدیر بھی بدلوں گا۔

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے کہا کہ میرے بھائیو اور بہنو! ریاست کی ترقی کا کام صرف بی جے پی ہی کر سکتی ہے۔ اس لئے کمل کے پھول کا بٹن دبا کر بی جے پی کو اپنا آشیرواد دیجئے، میں بھی آپ کو وچن دیتا ہوں کہ آپ کا بھروسہ ٹوٹنے نہیں دوں گا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago