.
کوئلے کی وزارت نے مئی 23 کے مہینے کے دوران کوئلے کی مجموعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کے ساتھ ایک قابل ذکر کارنامہ انجام دیا ہے. کوئلے کی پیداوار جو 76.26 ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ گئی ہے اور مئی 22 کے مہینے کے 71.21 ملین ٹن کے اعداد و شمارسے متجاوز ہوگئی ہے. جس میں 7.10 فیصد اضافہ کی عکاسی ہوتی ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی پیداوار مئی 2022 کے 54.72 ایم ٹی کے مقابلہ میں . 9.54 فیصد کی نمو کے ساتھ مئی 2023 میں 59.94 ایم ٹی بڑھ گئی ہے ۔ مالی سال 2022 میں 138.41 ایم ٹی کے مقابلے میں 7.94 فیصد کی نمو کے ساتھ مالی سال 2023 میں مجموعی کوئلے کی پیداوار. نے 149.41 ایم ٹی کی زبردست اچھال کا مشاہدہ کیا ہے۔
فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر میں اضافہ کے ساتھ مئی 2023 میں. کوئلے. کی ترسیل 82.22 ایم ٹی ریکارڈ کی گئی ہے جو مئی 2022 میں 77.79 ایم ٹی تھی. جو کہ 5.70 فیصد کا اضافہ ہے۔ کیپٹیو. اور کمرشل کول بلاکس سے کوئلے کی ترسیل مئی 2023 میں 12.23 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی ہے. جو مئی 2022 میں 10.47 ملین ٹن تھی، جس میں 16.84 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ مالی سال 24-2023 میں کوئلے کی ترسیل میں 162.44 ملین ٹن کا نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے. جبکہ مالی سال 23-2022 میں یہ 149.76 ملین ٹن تھا۔ جوکہ 8.47 فیصد کااضافہ ہے۔
کوئلے کی کل خرید (آفٹیک ) میں اس متاثرکن اچھال کے نتیجے میں ذخیرے کی اچھی حالت ہے. جو سی آئی ایل، سی سی سی ایل، ٹی پی پی. (ڈی سی بی ) وغیرہ میں پٹ ہیڈ کول اسٹاک میں پڑے کوئلے کی قابل اعتماد. اور وافر فراہمی کی ضمانت دیتی ہے۔ 31 مئی 2023 تک کوئلے کا کل ذخیرہ 112.41 ملین ٹن ہے. جو کہ 31 مئی 2022 تک 82.97 ملین ٹن کے کوئلے کے کل ذخیرے سے 35.48 فیصد زیادہ ہے۔ مثبت کوئلے کے. اسٹاک کی اس حالت نے توانائی کی طلب میں غیر متوقع اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط کیا ہے۔ اس حالت نے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کو یقینی بنایا ہے۔
اس کے علاوہ، کوئلے کی نقل و حمل میں اہم کردار ادا کرنے والے کول ریک کی دستیابی اس پورے عرصے میں مسلسل اچھی رہی ہے. کیونکہ وزارت نے کوئلے کی بلاتعطل نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے پی ایم گتی شکتی کے تحت ریل رابطے کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے ہیں ۔ ریک کی دستیابی میں اس مثبت رجحان نے کوئلے کی ہموار نقل و حمل میں سہولت فراہم کی ہے. نقل و حمل کی رکاوٹوں کو کم کیا ہے، اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔
وزارت کوئلے کی پیداوار بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ کوئلہ کی وزارت پہلے ہی زیادہ سے زیادہ ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ کے ساتھ آگے بڑھ چکی ہے۔ وزارت ماحولیات. اور کمیونٹیز کی بھلائی کو ترجیح دینے والے ایماندارانہ کوئلہ کانکنی طریقوں کو فروغ دینے پر کافی زور دے رہی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…