ہاتھرس کیس کی نگرانی الہٰ آباد ہائی  کورٹ کے حوالے

ہاتھرس کیس کی تفتیش اب ہائی کورٹ کی نگرانی میں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اس کیس سے متعلق رپورٹ صرف ہائی کورٹ الہٰ آباد کو بھیجی جائے گی۔ سی بی آئی ہاتھرس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے ہاتھرس کیس کو الہٰ آباد ہائی کورٹ کے پاس بھیج دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الہٰ آباد ہائی کورٹ ہاتھرس کیس کی تحقیقات سے متعلق کیس کی نگرانی کرے گی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوبڑہ کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ الہٰ آباد ہائی کورٹ گواہوں کے تحفظ سے لے متاثرین کے خاندان کے تحفظ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔ سی بی آئی اس معاملے میں اپنی تفتیش کی رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش کرے گی۔ ہائی کورٹ اس کیس کی نگرانی کرے گی۔ 15 اکتوبر کو  سپریم کورٹ نے اس معاملے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور اس معاملے میں سی بی آئی تحقیقات کی نگرانی کرنے سے دیگر تمام اقسام کی درخواستیں الہ آباد ہائی کورٹ کو بھیجی جاسکتی ہیں۔

سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کی نگرانی میں سی بی آئی تحقیقات ، متاثرہ خاندان کے تحفظ کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔ سپریم کورٹ نے سالی سیٹر جنرل تشار مہتا سے کہا تھا کہ اس معاملے کی سماعت ہائی کورٹ میں ہونی چاہیے اور وہاں بھی طے ہونا چاہیے ، ہم نگرانی کی  آخری امید  ہیں۔اس ادارے کی ذمہ بنتی ہے کہ ہاتھرس کیس کی مکمل نگرانی الہٰ آباد ہائی کورٹ میں ہو اور تفتیش کی مکمل رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش کی جائے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…