Categories: قومی

پی ایم کیئر فنڈ سے گجرات میں 11 آکسیجن پلانٹس شروع کیے جائیں گے: شاہ

مرکزی وزیر داخلہ نے کولواڑہ میں 280 پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا

گاندھی نگر کے ہیلی پیڈ گراونڈ پر 600 آئی سی یو کے ساتھ 1200 بستروں کا بنے گا کووڈ اسپتال

ریاست میں کورونا کے قہر کی وجہ سے ، بستروں اور آکسیجن کے لیے افراتفری مچی ہوئی ہے۔ ریاست اور مرکزی حکومتیں کورونا سے لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ اور گاندھی نگر سے رکن پارلیمنٹ امیت شاہ بھی ریاستی دورے پر ہیں اورکورونا سے نمٹنے کے لیے کئے گئے اقدامات کا مستقل جائزہ لے رہے ہیں۔ دریں اثنا ، وزیر داخلہ شاہ نے آج اپنے حلقہ کولواڑہ میں کووڈ اسپتال میں 280 پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور نائب وزیر اعلیٰ نتن بھائی پٹیل بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ، مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ آج کولواڑہ میں 66 مریض زیر علاج ہیں ، جنھیں آج سے ہی آکسیجن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ مریضوں کو 280 لیٹر آکسیجن فی منٹ ملے گی۔ صرف یہی نہیں ، یہاں ہنگامی صورت حال کے لیے آکسیجن سلنڈر بھی مہیا کیے جاتے ہیں تاکہ مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دواندیش قیادت اور منصوبے کے تحت ملک بھر میں وزیر اعظم کیئر فنڈ سے آکسیجن فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے گجرات میں 11 پی ایس اےنئے آکسیجن پلانٹ لگانے کی منظوری دے دی ہے ، جنہیںجلد ہی شروع کر دیا جائے گی۔ یہاں پیدا ہونے والی آکسیجن کی اضافی مقدار کو دوسری ریاستوں میں پہنچایا جائے گا۔

مرکزی وزیر شاہ نے کہا کہ وجے روپانی اور نتن پٹیل نے گجرات میں کورونا کی پہلی لہر کے دوران جس طرح کام کیا ، اسی طرح وہ اب بھی کورونا کی دوسری لہر میں لڑ رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس دوسرے مرحلے میں بھی ہم کورونا کو شکست دیں گے اور گجرات کے شہریوں کی حفاظت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گاندھی نگر کے ہیلی پیڈ گراونڈ میں 1200 بستروں پر مشتمل یہ اسپتال جلد ہی ٹاٹا سنس اور ڈی آر ڈی او کے ساتھ مل کر تعمیر کیا جائے گا جس میں 600 آئی سی یوبیڈ ہوںگے۔ اس موقع پر کلکٹر کلدیپ آریہ اور میونسپل کمشنر ڈاکٹر رتن کور گڈھوی چرن کے علاوہ اعلیٰ عہدیدار اورحکام موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago