قومی

چین، پاکستان اور میانمارسمیت 12ممالک خصوصی تشویش والےممالک کی فہرست میں شامل

امریکہ کا اعلان۔ مذہبی آزادی کے معاملے میں ہندوستان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں

مذہبی آزادی کے معاملے میں ہندوستان کی پوزیشن دنیا کے دیگر ممالک سے بہتر ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مذہبی آزادی کے معاملے میں بھارت کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 امریکا کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ہی پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پر خصوصی تشویش والے ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔

حال ہی میں امریکہ نے چین، پاکستان اور میانمار سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی موجودہ صورتحال پر خاص تشویش والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا۔

 اس کا اعلان کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں اور غیر سرکاری عناصر لوگوں کو ان کے مذہبی عقائد کی بنیاد پر ہراساں کرتے ہیں۔

 انہیں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے اور جیلوں میں ڈالا جاتا ہے۔ بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی سالانہ رپورٹ میں ایسے خدشات کا ذکر کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم تمام ممالک میں مذہبی آزادی کی حالت پر بغور نگرانی کر رہے ہیں اور اس میں بھارت بھی شامل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر امریکہ کی خصوصی واچ لسٹ میں ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہندوستان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت، مختلف عقائد کا تنوع والا ملک ہے۔

 ہندوستان یقیناً دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ یہ مختلف عقائد اور مذاہب کے ایک عظیم تنوع کا گھر ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago