Categories: قومی

15 نومبر کو این ڈی اے کی اہم میٹنگ، وزیر اعلیٰ کے نام پر ہوگا فیصلہ، نتیش نے آج بلائی بہار کابینہ کی میٹنگ

15 نومبر کو این ڈی اے کی اہم میٹنگ، وزیر اعلیٰ کے نام پر ہوگا فیصلہ، نتیش نے آج بلائی بہار کابینہ کی میٹنگ

پٹنہ ، 13 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

راجدھانی پٹنہ میں جمعہ کو نتیش کمار کے گھر پر این ڈی اے کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ آج شام کو بہار کابینہ کی میٹنگ بلائی گئی ہے۔ نتیش کمار نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ 15 نومبر کو ساڑھے 12 بجے این ڈی اے کے تمام ایم ایل اے کی مشترکہ میٹنگ ہوگی اور اس کے بعد مزید فیصلہ لیا جائے گا۔ اس سے قبل آج این ڈی اے ، جے ڈی یو ، بی جے پی ، ہم اور وی آئی پی کے لیڈر نتیش کمار کے گھر میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے پہنچے۔

واضح ہو کہ آج بہار کابینہ کی میٹنگ میں موجودہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز کو منظور کیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کی میعاد 29 نومبر تک ہے۔ لیکن بہار میں اسمبلی انتخابات ختم ہوچکے ہیں ۔لہذاپہلے تحلیل کرنے کی تجویز پر پہلے مہر لگ سکتی ہے۔

واضح ہوکہ جمعرات کو وزیراعلی نتیش کمار نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ان کی کوئی ذاتی خواہش نہیں ہے۔ ان کا کوئی دعوی بھی نہیں ہے ، لیکن این ڈی اے کوئی فیصلہ لیتی ہے تو ہم اس کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعلی  پر فیصلہ این ڈی اے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں ہوگی۔ یہ میٹنگ کب ہوگی اس پر بھی جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ 16 نومبر کو حلف برداری تقریب کی قیاس آرائیوں پر وزیر اعلی نے کہا کہ ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اس سوال پر نتیش کمار نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آ ئے تھے  تو ہم پہلی بار 88 ایم ایل اے کے ساتھ رہیں ۔ دوسری بار 115 ممبران اسمبلی لائے اور 2015 میں 101 پر لڑکر 71جیتے ۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago