نئی دلی۔ 10؍ مارچ
و زارت خزانہ نے جمعہ کو بتایا کہ قومی پنشن اسکیم (این پی ایس) اور اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کے تحت صارفین کی تعداد 23 فیصد بڑھ کر 4 مارچ تک 6.24 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔اس میں سے، اے پی وائی کے صارفین میں 28 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور 1 کروڑ سے زیادہ نئے صارفین شامل ہوئے۔
این پی ایس اور اے پی وائیکے تحت کل پنشن اثاثہ جات سال بہ سال 23.45 فیصد بڑھ کر 4 مارچ 2023 تک 8.82 لاکھ کروڑ روپے ہو گئے۔”قومی پنشن سسٹم کے تحت مختلف اسکیموں کے تحت سبسکرائبرز کی تعداد 4 مارچ 2023 تک بڑھ کر 624.81 لاکھ ہوگئی جو کہ 5 مارچ 2022 کو 508.47 لاکھ تھی، جو کہ سال بہ سال میں 22.88 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے سال 31 مارچ تک این پی ایس کے صارفین کی کل تعداد 5.20 کروڑ تھی۔اس وقت کل 6.24 کروڑ صارفین میں سے 23.86 لاکھ اور 60.72 لاکھ بالترتیب مرکزی اور ریاستی حکومت کے ملازمین ہیں۔
کارپوریٹ صارفین کی تعداد 16.63 لاکھ رہی۔4 مارچ 2023 تک اے پی وائی کے صارفین کی تعداد 28.4 فیصد بڑھ کر 4.53 کروڑ ہو گئی۔حکومت نے 1 جون 2015 کو اٹل پنشن یوجنامتعارف کرائی تھی۔ اسکیم کے سبسکرائبرز کو 60 سال کی عمر کے بعد، ان کی شراکت کے لحاظ سے، 1,000 روپے سے 5,000 روپے ماہانہ کی کم از کم ضمانت شدہ پنشن ملتی ہے۔ تاہم، یکم اکتوبر 2022 سے، انکم ٹیکس دہندگان کو اے پی وائی کے تحت اندراج کرنے سے روک دیا گیا تھا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…