Categories: قومی

کورونا وائرس کے خلاف چار روزہ ٹیکہ اُتسو آج سے ملک بھر میں منایا جارہا ہے

کورونا وائرس کے خلاف چار روزہ ٹیکہ اُتسو آج سے ملک بھر میں منایا جارہا ہے

آج سے ملک بھر میں چار روزہ طویل ٹیکہ اتسو منعقد کیا جارہا ہے۔ ٹیکہ اتسو کا یہ پروگرام سماجی مصلح جیوتی با پھولے کے یوم پیدائش پر آج سے ٹیکہ اتسو کا یہ پروگرام شروع ہوگا جو اِس مہینے کی 14 تاریخ کو بھارتی آئین کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش پر ختم ہوگا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزرائے اعلیٰ کے ساتھ کووڈ انیس سے متعلق صورت حال پر بات چیت کرتے ہوئے ٹیکہ اتسو منعقد کرنے کے لیے کہا تھا۔

ٹیکہ اُتسو کا اصل مقصد یہ ہے کہ اِس دوران مجاز لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد مین ٹیکے لگائے جائیں۔ اس کا یہ بھی مقصد ہے کہ ٹیکہ کاری کی صلاحیت کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہو اور یہ بالکل برباد نہ ہو۔ وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیراعلیٰ نے ملک کے نوجوانوں پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے آس پاس موجود45 سال سے زیادہ کی عمر کے لوگوں کو ٹیکہ لگوانے میں مدد کریں۔

ٹیکہ اُتسو کےلیے مختلف ریاستوں نے عوامی نمائندوں کو شامل کرنے، کیمپ لگائے اور ٹیکہ کاری کے یومیہ اوسط کو دوگنا کرنے کےلئے منصوبہ تیار کیاہے۔ ٹیکہ کاری کےلئے لوگ کووِن پورٹل پر پہلے سے ہی اپائنمٹنٹ لے سکتے ہیں۔ بھارت میں کووڈ انیس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ یومیہ معاملات میں کُل ایک لاکھ 45 ہزار سے زیادہ کووڈ انیس کے معاملات درج کیے گئے، جب کہ 794 اموات ہوئی ہیں۔

واضح ہو کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں کی سے اپیل کی ہے کہ ٹیکہ اتسو کو کامیاب بنائے

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں سے کووڈ-19 وبا کے خلاف پورے ملک میں جاری مہم کے تحت آج سے شروع ’ٹیکہ اتسو‘ (ٹیکہ جشن) کو مکمل بنانے کا درخواست کی ہے۔

مسٹر مودی نے اتوار کے روز ٹویٹ کرکے عوام سے کہا،’آج سے ہم سبھی، پورے ملک میں ٹیکہ جشن کا آغاز کر رہے ہیں۔ کورونا کے خلاف لڑائی کے اس مرحلے میں ملک کے باشندوں سے میری چار اپیل ہے۔

وزیراعظم نے نمو ایپ پر اپنے چاروں اپیل کے بارے تفصیل سے لکھا ہے۔ انہوں نے کہا،’آج 11 اپریل یعنی جیوتیبا پھولے جینتی سے ہم ملک کے باشندے ’ٹیکہ اتسو‘ کا آغاز کر رہے ہیں۔ یہ ٹیکہ جشن 14 اپریل یعنی بابا صاحب امبیڈکر جینتی تک جاری رہے گا۔ یہ جشن ایک طرح سے کورونا کے خلاف دوسری بڑی جنگ کی شروعات ہے۔ اس میں ہمیں ذاتی طور پر صاف صفائی کے ساتھ ہی سماجی طور پر صاف صفائی پر خصوصی طور زور دینا ہے‘۔

انہوں نے کہا،’ہمیں یہ چار باتیں ضرور یاد رکھنی ہے۔ ہر شخص ایک شخص کو ٹیکہ لگوائے۔ یعنی جو لوگ کم پڑھے لکھے ہیں، بزرگ ہیں جو خود جا کر ٹیکہ نہیں لگوا سکتے، ان کی مدد کریں۔ ہر شخص ایک شخص کے علاج میں مدد کرے۔ یعنی جن لوگوں کے پاس اس قدر وسائل نہیں ہیں، جنھیں معلومات کم ہے، ان کا کورونا کے علاج میں تعاون کریں۔ ہر شخص ایک شخص کے تحفظ کو یقینی بنائے، یعنی میں خود بھی ماسک پہنوں اور اس طرح خود کو بھی بچاؤں اور دوسروں کو بھی بچاؤں، اس پر زور دینا ہے‘۔

مسٹر مودی نے کہا،’ چوتھی اہم بات، کسی کو کورونا ہونے کی صورت میں ’مائیکرو کٹینمنٹ زون‘ بنانے کی قیادت سماج کے لوگ کریں۔ جہاں پر ایک بھی کورونا پوزیٹیو کیس آیا ہے، وہاں خاندان کے لوگ، سماج کے لوگ، مائیکرو کنٹینمنٹ زون‘ بنائیں۔ ہندوستان جیسے گھنی آبادی والے ہمارے ملک میں کورونا کے خلاف لڑائی کا ایک اہم ترین طریقہ ’مائیکرو کٹینمنٹ زون‘بھی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago