Categories: قومی

دیہی ترقیات کے محکمے کے تحت’نئے بھارت کی ناری‘ تھیم پرایک ہفتے تک چلنے والے امرت مہوتسو پروگرام اختتام پذیر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 14 مارچ</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
محکمہ دیہی ترقی، وزارت دیہی ترقی، حکومت ہند کے تحت   عالمی یوم خواتین کے ہفتے کے دوران  7  مارچ سے 13   مارچ 2022  تک  آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت  پورے ہفتے  چلنے والے پروگرام کا  اختتام  عمل میں آیا۔ بھارت  کی دیہی خواتین  کے  تعاون کا  جشن منانے  کے لئے منعقد کئے گئے  اس پروگرام کا تھیم  ’نئے بھارت کی ناری‘ تھا۔دیہی ترقیات کی وزارت  کے  متعدد  پروگراموں کے تحت قومی اور ریاستی سطح پر  خواتین پر مرکوز  18 پروگراموں کی ایک سیریز  اور  متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں  دین دیال اپادھیائے  -  گرامین کوشلیہ یوجنا  (ڈی ڈی یو – جی کے وائی) ،  دیہی  ذاتی روز گار  کا تربیتی ادارہ  (آر ایس ای ٹی آئی)،  دین دیال انتودیہ  -  قومی دیہی  معاشی مشن (ڈی اے وائی -  این آر ایل ایم) ، پردھان منتری  آواس  یوجنا -  گرامین (پی ایم اے وائی – جی) ،  مہا تما گاندھی نریگا  اور  آر یو آر  بی اے این   شامل ہیں۔7 مارچ 2022  کو ملک بھر میں  دین دیال اپادھیائے  گرامین کوشلیہ  یوجنا  (ڈی ڈی یو -  جی کے وائی)  کے تحت  خواتین پر مرکوز   174  سے زیادہ  کیمپ  لگائے  گئے۔ ملک بھر میں  لگائے گئے  ان کیمپوں میں  4281  سے زیادہ  خواتین امیدواروں کو  اسسٹنٹ بیوٹی  تھیراپسٹ،  خود  روز گار  پر مبنی  سلائی کے کام  اور  سیمپل ٹیلر نگ  وغیرہ سے  متعلق  کورسوں میں اندراج کے لئے  آمادہ کیا گیا۔ ڈی ڈی یو -  جی کے وائی  اسکیم میں  یہ  لازمی  قرار دیا گیا ہے کہ  اس اسکیم کے تحت  جتنے لوگوں کو تربیت فراہم کی جائے گی، ان میں سے ایک تہائی خواتین ہوں گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس کے علاوہ  اس اسکیم میں  شامل ہونے والے  دیہی  علاقوں کے  غریب نوجوانوں کی عمر ، جہاں  15  سے 35  سال رکھی گئی ہے،  وہیں  خواتین امیدواروں  کی عمر  45  سال تک طے کی گئی ہے۔آر ایس ای ٹی آئی  (دیہی  خود  روز گار سے متعلق تربیتی ادارے) کے ذریعہ  7  مارچ 2022   کو  ملک بھر میں  خواتین پر مرکوز  کورسوں کے نئے بیچ  شروع کئے گئے ہیں۔ یہ بیچ  گھر کے اندر   اگربتی  بنانے والوں ، کپڑے  کے کھلونے بنانے والوں اور انہیں  فروخت کرنے والوں،  پاپڑ ، اچار اور مسالحہ پاؤڈر،  بیوٹی پارلر مینجمنٹ اور  کاسٹیوم جیولری ادیمی وغیرہ  سے  متعلق ہے۔ آر ایس ای ٹی آئی اسکیم کے تحت  کل 64  کورسوں میں سے  10  ٹریننگ  کورس  خواتین امیدواروں  کے لئے مخصوص ہیں۔ آر ایس ای ٹی آئی پرو گرام کے تحت  کل تربیت  یافتہ امیدواروں میں سے  66  فیصد  خواتین ہیں۔ اس اسکیم کی شروعات سے  ابھی تک تقریبا  26.28  لاکھ  خواتین امیدواروں کو  تربیت دی جا چکی ہے اور  ان میں سے  18.7  لاکھ  خواتین  کامیابی سے  اپنا کارو بار کر رہی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago