قومی

عوامی خدمات کی فراہمی میں جوابدہی اچھی حکمرانی کے لیے ضروری

احتساب اور شفافیت جڑواں چیزیں ہیں جو ہماری جمہوری ترقی کو پھلنے پھولنے اور برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہیں : نائب صدر

نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکھر نے آج جوابدہی اور شفافیت کو جڑواں بچوں کے طور پر بیان کیا جو ہماری جمہوری ترقی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں جوابدہی اچھی حکمرانی کے لیے ضروری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ فوائد آخری صفوں تک پہنچ جائیں۔

آج نئی دہلی میں سی اے جی کے دفتر میں دوسرے آڈٹ دیوس کی تقریبات کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان اقدار کو یقینی بنانے میں سی اے جی کا اہم کردار ہے۔

 آڈٹ کو گڈ گورننس کا ایک طاقتور اور ناگزیر ٹول بتاتے ہوئے، شری دھنکھر نے خبردار کیا کہ آڈٹ کی عدم موجودگی یا غیر موثر آڈٹ نظام کی تنزلی کا باعث بنے گا۔

انہوں نے یوٹیلیٹی سرٹیفکیٹس کی مثالوں پر سی اے جی کی طرف سے زیادہ توجہ دینے پر بھی زور دیا جس میں بڑے پیمانے پر عوامی فنڈز سرکاری اداروں کی طرف سے طویل عرصے تک فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں۔

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ہندوستان کا سی اے جی گذشتہ برسوں میں اقوام متحدہ (یو این)کی مختلف تنظیموں کا بیرونی آڈیٹر رہا ہے، شری دھنکھر نے عالمی بہترین طریقوں کے ساتھ ایک مضبوط آڈیٹنگ تنظیم کے طور پر اپنی ساکھ قائم کرنے پر سی اے جی کی تعریف کی۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ سی اے جی کے بڑھے ہوئے پرو ایکٹو موقف کے ساتھ حکومتی اسکیموں کی کارکردگی اور نگرانی اور رسائی میں بہتری آئے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago