نئی دہلی، 31 جنوری (انڈیا نیریٹو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو کا پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب ہمارے آئین اور پارلیمانی روایت کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواتین کی طاقت اور عظیم قبائلی روایت کا احترام کرنے کا موقع ہے۔
روایت کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے پہلے صحافیوں کو ایک بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے اقتصادی شعبے کی سرکردہ آوازیں ہندوستان کے تئیں پر امید رویہ رکھتی ہیں۔ نہ صرف ملک بلکہ دنیا کی نظریں ہندوستان کے بجٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بھی ایک خاتون ہیں اور وہ کل اپنا بجٹ پیش کریں گی۔
انہوں نے کہا”ہندوستان کا بجٹ غیر مستحکم عالمی اقتصادی حالات میں عام شہریوں کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے کی کوشش کرے گا۔ دنیا کوجو امید کی کرن نظر آرہی ہے، مجھے پختہ یقین ہے کہ نرملا سیتا رمن ان خواہشات کو پورا کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کریں گی۔
وزیراعظم نے اپوزیشن سے تکرار کی توقع کے ساتھ ہی تقریر کی توقع بھی کی۔ انہوں نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ پارلیمنٹ کی بحث میں حصہ لیں اور سیشن میں اپنے تجربات اور باریک نظروں سے ‘امرت’ نکالنے کی اپیل کی ۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…