Categories: قومی
نئی دلّی میں ’’ وگیان سے وِکاش ‘‘ پر بی آئی آر اے سی کی دسویں بایو ٹیک اننوویٹر میٹ سے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خطاب کیا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نئی دلّی ،<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">28<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";"> ستمبر / سائنس اور ٹیکنا لوجی اور زمینی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ٹیلی میڈیسن ، ڈجیٹل ہیلتھ ، بگ ڈاٹا کے ساتھ ایم  ہیلتھ ، مصنوعی ذہانت ، بلاک چین اور دیگر ٹیکنا لوجی میں 75 اسٹارٹ اَپ  اختراعات کی نشاندہی کے لئے ’’ جن کیئر ‘‘ کے عنوان سے ’’ امرت گرانڈ چیلنج پروگرام ‘‘ کا آغاز کیا ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">          وزیر موصوف نے کہا کہ گرانڈ چیلنج کا آغاز وزیر اعظم کے ذریعے شروع کئے گئے آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر ہو رہا ہے اور یہ نوجوان اسٹارٹ اَپ اور صنعت کاروں کے لئے نا گزیر ہے کہ وہ  بھارت میں حفظانِ صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اختراعی حل اور نظریات پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ 75 بہترین منتخبہ اسٹارٹ اَپ بھارت کا اثاثہ ہوں گے ، جو  بھارت کی آزادی کی صد سالہ تقریبات کے دوران اگلے 25 برسوں میں بھارت کی قیادت کریں گے ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">          ’’ وگیان سے وکاش ‘‘ کے موضوع کے ساتھ نئی دلّی میں بی آئی آر اے سی کی 10 ویں بایو ٹیک اننو ویٹر میٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تصور پیش کرنے سے نفاذ کے مرحلے تک اسٹارٹ اَپ کی مکمل مدد کرنے کا عہد کیا ۔ انہوں نے اِس بات پر اطمینان کا اظہارکیا کہ کئی صنعتوں ، اسپتال میں سرمایہ کاری کرنے والوں اور اس امرت چیلنج کے مختلف فریقوں نے مدد کرنے کا عہد کیا ہے ۔ یہ چیلنج 31 دسمبر ، 2021 ء کو ختم ہو گا ۔  وزیر موصوف نے ، اِس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ اِس کا آغاز کل پردھان منتری ڈجیٹل ہیلتھ مشن کے اعلان کے ایک دن بعد کیا جا رہا ہے ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بایو ٹیکنا لوجی  صنعتی تحقیق  کی امدادی کونسل ( بی آئی آر اے سی ) کو ہدایت دی کہ وہ نئی اسٹارٹ اَپس  تک سرگرمی کے ساتھ پہنچیں اور اُن کی مدد کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سال کے آخر  میں  ایک آڈٹ کیا جائے گا ۔ وزیر موصوف نے ، اِس بات کی بھی وضاحت کی کہ نو جوان ابھرتے ہوئے اختراع کاروں کو امداد ، حمایت اور تعاون میں ترجیح دی جائے گی   ۔ انہوں نے کہا کہ  اگر چہ ملک میں باصلاحیت انسانی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن خاص چیلنج اِسے نئی سمتوں کی جانب موڑنا  ہے ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">          کچھ بایو ٹیک اور زرعی اسٹارٹ اَپس اور فریقوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کہا کہ وہ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اسٹارٹ <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اَپس کے ماحول میں در آمد پر مرکوز طبی آلات کے سیکٹر کو میڈ  اِن انڈیا فار انڈیا اینڈ فار دی ورلڈ میں تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے ۔ 
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھاررت کی بایو معیشت 25-2024 ء تک پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کے وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرنے میں 150 ارب ڈالر کا تعاون فراہم کرنے کی راہ پر گامزن ہے ۔ نئی دلّی میں بی آئی آر اے سی کی 10 ویں بایو ٹیک اننوویٹرس میٹ  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سن شائن بایو ٹیک سیکٹر  ، جو سر دست 70 ارب ڈالر کا ہے ، 2025 ء تک دوگنا ہوکر 150 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">          وزیر موصوف نے کہا کہ اختراعات اور اسٹارٹ اَپس  کو تعاون دینے کے نتیجے میں  600 سے زیادہ ٹیکنا لوجی اور مصنوعات  تجارتی سطح پر  شروع ہونے کے مختلف مرحلوں میں ہیں ۔  
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بی آئی آر اے سی نے ملک میں 60 عالمی سطح کے بایو انکیوبیٹرس قائم کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ،  بی آئی آر اے سی آج 5000 اسٹارٹ اَپس  اور نو جوان صنعت کاروں کے ساتھ کام کر رہی ہے ، جنہیں بی آئی آر اے سی کے ساتھ مالی تعاون حاصل ہے ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کہا کہ بی آئی آر اے سی کی طرف سے با صلاحیت  شخصیات کی پرورش  اور اسٹارٹ اَپس کے لئے مواقع فراہم کرنے کی وجہ سے کامیابیاں پوری طرح واضح ہیں اور ان میں سے ہزاروں کو نہ صرف فنڈنگ کا تعاون حاصل ہوا ہے ، بلکہ انہیں مہارت  ، ریگو لیٹری اور ترقیاتی حکمتِ عملی اور تجارتی  سرگرمیوں میں بھی مدد حاصل ہوئی ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اسٹارٹ اَپس کے وسیع ماحول کی وجہ سے کووڈ – 19 کی تشخیص کی کٹس میں بہت سی ترقی ہوئی ہے اور بہت مختصر وقت میں  ملک ٹسٹنگ کی کٹس میں آتم نربھر بن گیا ہے ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">          اس تقریب میں ڈی بی ٹی اور ڈی ایس ٹی کی سکریٹری ڈاکٹر رینو سوروپ ، بی آئی آر اے سی کی چیئرپرسن انجو بھلاّ ، ڈی ایس ٹی کے جوائنٹ سکریٹری اور مینجنگ ڈائریکٹر  ، ممتاز سائنسداں ، تحقیق کار ، اختراع کار  ، صنعت کار اور بایو ٹیک کے ماہرین نے شرکت کی ۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago