مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بارے میں عام تاثرات کو تبدیل کرنے اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے اپنے لوگوں کو ان کی سابقہ اقتصادی حالت سے اٹھانے میں کامیاب رہی ہے۔
برطانیہ میں شائع ہونے والے ایک ایشیائی روزنامہ ایشین لائٹ کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ یو ٹی انتظامیہ نے عوام دوست پالیسیوں کے نفاذ اور خطے میں نئے کاروبار اور صنعتیں لگانے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے۔
ایل جی نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کا مقصد مقامی لوگوں کی حمایت حاصل کرناہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے جموں و کشمیر میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے، رپورٹ میں ایل جی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا، “آرٹیکل 370 علیحدگی پسندی، دہشت گردی، اقربا پروری، امتیازی سلوک اور بدعنوانی کی جڑ تھی اور جموں و کشمیر کو پسماندہ رکھا۔
کشمیر آبزرور کی ایک مقامی میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، ایشین لائٹ نے ایل جیکے حوالے سے مزید کہا، “ہم نے عوام دوست طرز حکمرانی کے نفاذ، نئے کاروبار اور صنعتوں کے قیام میں جو مشکلات پیدا کی تھیں، انہیں دور کر دیا ہے۔
یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ سب کو یکساں مواقع فراہم کریں۔” آرٹیکل 370 علیحدگی پسندی، دہشت گردی، اقربا پروری، امتیازی سلوک اور بدعنوانی کی جڑ تھی اور جموں و کشمیر کو پسماندہ رکھا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…