Categories: قومی

بھرتی کے عمل میں ایک بڑی تبدیلی : اگنی پتھ کی نئی اسکیم کے تحت صرف چار برسوں کے لیے اگنی ویروں کی بھرتی

حکومت نے تینوں فوجیوں میں جوانوں کی بھرتی کے عمل میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اگنی پتھ کی نئی اسکیم کے تحت صرف چار برسوں کے لیے اگنی ویروں کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی سیکورٹی امور کی کمیٹی میں اس فیصلے کو منظوری دی گئی۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بعد میں تینوں افواج کے سربراہوں کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔

انہوں نے کہا کہ اب تینوں فوجوں میں اگنی پتھ اسکیم کے تحت جوانوں یعنی اگنی ویروں کو بھرتی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد افواج کو فٹ، جوان اور جوش و جذبے سے بھرپور بنانا ہے۔ اس سے ملک کی سلامتی کا نظام مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ملک کی خدمت کا موقع ملے گا اور ان میں حب الوطنی کا جذبہ بھی پیدا ہوگا۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ اس اسکیم سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے اور چار سال بعد جب یہ نوجوان فوج سے باہر آئیں گے تو ملک کو مختلف ہنر سے لیس نوجوان کی افرادی قوت بھی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کو فوج سے نکلنے کے بعد اچھی تنخواہ اور اچھی سروس فنڈ پیکج دیا جائے گا۔ اگر کسی بھی اگنی ویر کی فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے موت ہو جاتی ہے تو اس کے اہل خانہ کو بیمہ کی صورت میں کافی رقم دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم نوجوانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرونی ممالک کی اسکیموں کا مطالعہ کرنے کے بعد تیار کی گئی ہے اور اسے کسی کی نقل نہیں کہا جا سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسکیم کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ قیاس آرائیاں نہ کرنے کے لیے حکومت نے افواج میں اخراجات اور بچت کو کم کرنے کے لیے یہ اسکیم لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی سلامتی کے لیے اخراجات کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں کو ایک قابل فخر مستقبل اور مسلح افواج میں شامل ہو کر قوم کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے 'اگنی پتھ یوجنا' کا اعلان کرنے کے لیےوزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

منگل کو ٹویٹس کی ایک سیریز میں مسٹر شاہ نے کہاکہ مودی جی نے 'اگنی پتھ یوجنا' کا اعلان کیا ہے تاکہ نوجوانوں کو ایک قابل فخر مستقبل اور مسلح افواج میں شامل ہو کر قوم کی خدمت کرنے کا موقع ملے۔اس سے ان میں صلاحیتیں اور مہارتیں پیدا ہوں گی اور ساتھ ہی ملک کا دفاعی نظام بھی مضبوط ہوگا۔

بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی)نے مسلح افواج میں بھرتی کے نئے منصوبے اگنی پتھ نافذ کرنے کے حکومت کے فیصلے کا منگل کو خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی قدم بتایا ہے۔پارٹی نے کہا ہے کہ اس سے ملک کی افواج کی طاقت بڑھے گی۔

بی جےپی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے دارالحکومت میں پریس کانفرنس میں کہا’’ آج کے فیصلے سے ہندوستان کا مستقبل اور یادہ روشن ہوگا۔اس سے ہماری افواج اور زیادہ مضبوط ہوگی اور ہمارے نوجوانوں کو ملک کی خدمات کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک اور خاص کر ملک کی افواج کو بااختیار بنانے کےلئے کئی بڑے فیصلے کئے ہیں۔

مسٹر بھاٹیہ نے کہا،’’ون رینک -ون پینشن یوجنا اور قومی سمر یادگار کی تعمیر کا فیصلہ لمبے وقت سے رکا ہوا تھا لیکن مودی حکومت نے فیصلہ کیا اور انہیں نافذ کیا۔‘‘

اگنی پتھ یوجنا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس یوجنا کی خصوصیت ہے کہ اس میں بھرتی آل انڈیا کوالیفیکیشن کی بنیاد پر کی جائے گی۔انہوں نے کہا ،’’جب ملک کے ہر حصے کے ہمارے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کا موقع ملے گا تو اس سے نئی طاقت ملے گی،نئی سوچ آئے گی اور ہمارے ملک کو نئی توانائی ملےگی۔‘‘

واضح رہے کہ آج ہی حکومت نے تینوں افواج میں جوانوں کی بھرتی کے عمل میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ایک نئی یوجنا اگنی پتھ کے ذریعہ صرف چار سال کےلئے اگنی ویروں کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی سکیورٹی معاملون کی سمیتی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بعد میں تینوں افواج کے سربراہوں کی موجودگی میں نامہ نگاروں کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اب تینوں افواج میں اگنی پتھ یوجنا کے تحت ہی جوانوں یعنی اگنی ویروں کی بھرتی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد افواج کو چست درست ،نوجوان اور جوش سے بھرنا ہے۔اس سے ملک کی سکیورٹی کے نظام تو مضبوط ہوں گے ساتھ ہی اس کے ذریعہ نوجوانوں کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملےگا اور ان میں حب الوطنی کا جذبہ بھی پیدا ہوگا۔اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بتایا کہ اس یوجنا کے تحت ہر سال 46 ہزار نوجوانوں کی بھرتی کی جائے گی۔

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago