Categories: قومی

اگنی پتھ اسکیم: بھارت بند کے پیش نظر کئی اضلاع میں نیم فوجی دستے تعینات

20 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل

پٹنہ، 20 جون (انڈیا نیرٹیو)

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پیر کے روز بھارت بند کے پیش نظر نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں کو کئی اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 20 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس پر عارضی پابندی لگا دی گئی ہے۔ حالانکہ بہار میں کسی بھی سیاسی پارٹی نے بھارت بند کی حمایت نہیں کی ہے۔

محکمہ داخلہ نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو حساس مقامات پر خصوصی نظر رکھنے اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دارالحکومت کے اسکول اور تعلیمی ادارے آج احتیاط کے طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ ریاست کے 20 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ادھر پٹنہ میں طلبا اور دکانداروں کے درمیان فائرنگ اور بم دھماکے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ریاست کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ نتیش کمار کا جنتا دربار ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بھارت بند کے پیش نظر شیخ پورہ اور سراری ریلوے اسٹیشنوں پر بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

اگنی پتھ کے خلاف تین دن کے تشدد اور آتش زنی کے بعد اتوارکا دن یقینی طور پر پرامن ریا۔ پیر کو بھارت بند کی کال سے انتظامیہ کی سانس پھولی ہوئی  ہے۔ پولیس نے امن برقرار رکھنے کے لیے 20 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کو پیرکے روزکے لئے معطل کر دیا ہے۔ ریلوے، بینکنگ اور دیگر سرکاری خدمات اس سے متاثر نہیں ہوں گی۔ جن 20 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں کیمور، بھوجپور، اورنگ آباد، روہتاش، بکسر، نوادہ، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، سمستی پور، لکھی سرائے، بیگوسرائے، ویشالی، سارن، مظفر پور،  دربھنگہ، گیا، مدھوبنی، جہان آباد، کھگڑیا اورشیخ پورہ شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago