Categories: قومی

اگنی پتھ اسکیم نوجوانوں اورملک کے مفاد میں انقلابی اصلاحات کا ذریعہ بنے گی: وزیردفاع

راج ناتھ سنگھ نے بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ، بھانور میں مینوفیکچرنگ کی نئی سہولیات قوم کو وقف کیں

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو تلنگانہ میں بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل) کیبھانور یونٹ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (ڈی پی ایس یو) کی کئی نئی مینوفیکچرنگ سہولیات قوم کے نام وقف کیں۔ اس میں بھانور یونٹ میں وار ہیڈ کی سہولت اور کنچن باغ یونٹ میں ریڈیو فریکوئنسی (آر ایف) سیکر کی سہولت شامل ہے۔ یہ سہولت مستقبل کے تمام میزائلوں میں ٹارگٹ ٹریکنگ کے لیے استعمال کی جائے گی جسے بی ڈی ایل نے 50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے قائم کیا ہے۔

وزیر دفاع نے بی ڈی ایل کے محققین، انجینئروں، تکنیکی ماہرین اور دیگر اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے، 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' کے ویزن کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ مل کر دیسی مصنوعات تیار کرکے خود انحصاری کی طرف مثبت نقطہ نظر کی تعریف کی۔  انہوں نے بی ڈی ایل کو اگلے پانچ سالوں کے لئے ایک دیسی منصوبہ تیار کرنے اور پہلے دو سالوں کے ہدف کو حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ راجناتھ سنگھ نے امید ظاہر کی کہ یہ کمپنی میزائل کی تیاری کے میدان میں ہندوستان کو 'خود انحصار' بنانے میں بڑا کردار ادا کرے گی۔ راجناتھ سنگھ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وارہیڈ کی سہولت مستقبل کے ہتھیاروں کی تیاری کے دائرہ کار کو متنوع بنائے گی اور یہ سہولت اس کے موجودہ اور مستقبل کے دونوں میزائلوں کے لیے استعمال کی جائے گی۔

وزیر دفاع نے بی ڈی ایل کے وشاکھاپٹنم یونٹ میں سنٹرل گودام کی سہولت کا بھی افتتاح کیا۔ اس جدید ترین سہولت میں عمودی کیروسل سسٹم، مکینیکل کمپیکٹر اور موٹرائزڈ کمپیکٹر شامل ہیں۔ یہ سہولت 4.90 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تعمیر کی گئی ہے۔ انہوں نے گورنمنٹ جونیئر کالج میں ملٹی پرپز کمیونٹی ہال، جمنازیم، سائنس لیبارٹریز، ضلع پریشد اسکول میں نو اضافی کلاس روم، مغربی گوداوری ضلع کے سینک مادھاورم گاؤں میں پرائمری اسکول میں دو اضافی کلاس رومز کا بھی افتتاح کیا۔ بی ڈی ایل نے اس گاؤں کو گود لیا ہے اور 4.5 کروڑ روپے کی لاگت سے بنیادی ڈھانچہ بنایا ہے۔ بی ڈی ایل کیمپس میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کی بھی نقاب کشائی کی گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago