جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا: ایس جے شنکر
: جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک دو روزہ دورے پر ہندوستان میں ہیں۔ بھارت پہنچنے کے بعد انہوں نیاپنے ہم منصب ایس۔ جے شنکر سے ملاقات کی اور کئی اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، ساتھ ہی کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
وزارت خارجہ کے مطابق، ہندوستان اور جرمنی نے پیر کو ایک جامع مائیگریشن اور موبلٹی پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط کیے، جس سے 2019 میں مائیگریشن اور موبلٹی پارٹنرشپ پر شراکت داری کے اعلان کو نافذ کیا گیا۔
معاہدے پر دستخط کرنے میں ہندوستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمین اور ہندوستان اور جرمنی کی حکومتوں کے دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس معاہدے میںصلاحیت اور ہنر کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے نقل و حرکت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مخصوص دفعات ہیں۔
وزیر خارجہ نے ملاقات کے بارے میں معلومات دیں
ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ’جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ہم نے اس بار اپنے جاری مکالمے کو مزید تفصیل سے آگے بڑھایا۔ کئی اہم علاقائی اور عالمی امور پر دو طرفہ تعلقات اور ہمارے مشترکہ نقطہ نظر کا بھی جائزہ لیاگیا‘۔
ہند-جرمن مائیگریشن اینڈ موبلٹی معاہدے کے تحت جرمنی ہر سال ہندوستانیوں کے لیے 3000 ملازمت کے متلاشی ویزا فراہم کرے گا۔ یہ جرمن میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلبا کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 18 ماہ کا توسیعی رہائشی اجازت نامہ بھی فراہم کرے گا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…