قومی

فضائیہ نے 4 بلین ڈالر کے ساتھ فائٹرفلیٹ کو پانچویں جنریشن کے’سپر سخوئی‘میں اپ گریڈ کرنے کا کیا اعلان

ہندوستانی فضائیہ کو اپنے سخوئی جنگی بیڑے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 4 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) نے پہلے ہی اپ گریڈ پروگرام کے لیے ایک تجویز پیش کی ہے، جس کی جلد ہی حکومت کی طرف سے منظوری ملنے کی امید ہے۔

نوڈل ایجنسی کے طور پرایچ اے ایل  تقریباً 150 جنگی طیاروں کو ‘سپر سخوئی’ کے طور پر اپ گریڈ کرے گا جو پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کے ساتھ مطابقت رکھے گا، جس کے بعد ہندوستانی فضائیہ کی جنگی صلاحیت میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔

ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ اور ہندوستانی فضائیہ مشترکہ طور پر سخوئی 30 ایم کے آئی کے آلات اور نظام کو حتمی شکل دیں گے جس کے بعد 150 طیاروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ‘سپر سخوئی’ پروگرام کو روس نے منظوری دے دی ہے، کیونکہ سخوئی-30ا یم کے آئی  ہندوستان اور روس کی مشترکہ پیداوار ہے۔

سخوئی کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کئی پارٹس  اور پرزے روس سے آنے  ہیں۔سپر سکھوئی میں ایک جدید کاک پٹ شامل ہوگا۔ اپ گریڈ کے ایک بڑے حصے میں 150 لڑاکا طیاروں کو تکنیکی طور پر پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کے ساتھ ہم آہنگ بنانے کے لیے ایویونکس اور سینسرز بھی شامل ہیں۔

ایچ اے ایل مجوزہ ’سپرسخوئی‘ پروگرام میں جدید ترین ایم کے 3 اے ای ایس اے  فائر کنٹرول ریڈار تیار کرے گا۔ فضائیہ کے سخوئی ۔30ایم کے آئی کو مستقبل کی فضائی لڑائی میںبامعنی بنائے رکھنے کے لئے  اپ گریڈ کرنا اس لئے ضروری ہو گیا ہے کیونکہ اس کا سافٹ ویئر بہت تیزی سے خراب ہو رہا ہے۔ فضائیہ کو توقع ہے کہ پہلا سپر سخوئی طیارہ 2025 تک تیار ہو جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago