ملک کی معروف شہری ہوا بازی کمپنی ایئر انڈیا نے منگل کو فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے 250 طیارے خریدنے کے ارادے کے ایک معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے امید ظاہر کی کہ یہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندی پر لے جائے گا۔
اس معاہدے کا اعلان ٹاٹاسن کے چیئرمین نٹراجن چندر شیکرن نے وزیر اعظم مودی ، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ، وزیر تجارت پیوش گوئل ، شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا اور ٹاٹا گروپ کے سربراہ رتن ٹاٹا کی ورچوئل موجودگی میں کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ معاہدہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور ہندوستان کے شہری ہوا بازی کے شعبے کو مزید مؤثر بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایئر لائنز کا جال بچھانا حکومت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کا ایک بڑا حصہ ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران ملک میں ہوائی اڈوں کی تعداد 74 سے بڑھ کر 147 ہو گئی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق اگلے 15 سالوں میں ملک میں تقریباً 2 ہزار مسافر طیاروں کی ضرورت ہوگی۔ ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی منڈی بن جائے گا۔مودی نے کہا کہ دنیا کی مختلف ایئر لائنز ہندوستان میں کام کر رہی ہیں۔
حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ملک کو ہوائی جہازوں کی دیکھ بھال اور مرمت وغیرہ کے مرکز کے طور پر ترقی دی جائے۔ انہوں نے مختلف کمپنیوں کو اس میں شراکت دار بننے کی دعوت دی۔
ہندوستان اور فرانس کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ ہند پیسیفک خطہ سمیت دنیا میں سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ دونوں ممالک خوراک اور صحت کے تحفظ کے لیے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔
ایئر انڈیا اور ایئربس کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ تعاون کے نئے شعبوں کے منتظر ہیں۔ دونوں ممالک اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…