قومی

ملک کے تمام شہری ووٹنگ کو قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ سمجھیں: صدر مرمو

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نےنئی دہلی میں آج قومی یومِ رائے دہندگان کی تقریبات سے خطاب کیا۔ اس موقعپرصدرجمہوریہ نے 2022 کےدورانانتخابات انعقادمیںشاندارکارکردگیکامظاہرہ کرنےوالےریاستی اورضلعی سطح کے افسران کو سال 2022 کے لیے قومی ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر اہم اسٹیک ہولڈروں  جیسے سرکاری میڈیا اور مواصلاتی اداروں اور دیگر محکموں کو ووٹروں کی آگاہی کے لیے ان کے قابل قدر کردار پر قومی ایوارڈ بھی پیش کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ دستور ساز اسمبلی کے ارکان نے شہریوں کی دانشمندی پر بے پناہ اعتماد کا اظہار کیا اور بالغ رائے دہی کی بنیاد پر انتخابات کا انعقاد کیا۔ بھارت کے لوگوں نے اپنے عقیدے کو سچ ثابت کیا ہے۔ بھارت کی جمہوریت کو دنیا کی سب سے بڑی، متحرک اور مستحکم جمہوریت کے طور پر احترام کیا جاتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ گذشتہ سات دہائیوں کے دوران انتخابی عمل کے ذریعے ہمارے ملک میں سماجی انقلاب ممکن ہوا ہے۔ یہ ہماری جمہوریت کی ایک بڑی کامیابی ہے کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والا عام ووٹر یہ محسوس کرتا ہے کہ کون ملک یا ریاست پر حکمرانی کرے گا اور وہ کس طرح حکومت کرے گا اس کا فیصلہ کرنے میں اس کا اہم کردار ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت آئین میں درج سماجی، معاشی اور سیاسی انصاف کے مقاصد کے حصول کی جانب مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن اور دیگر تمام شرکاکی مشترکہ کوششوں سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ ووٹروں کی حوصلہ افزائی کے لیے الیکشن کمیشن کا نصب العین ’کوئی بھی ووٹر پیچھے نہ رہ جائے‘ قابل ستائش ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago