Categories: قومی

امریندر سنگھ کا نوجوت سنگھ سدھو پر حملہ ، کہا : پاکستان کا دوست ہندوستان کے لیے خطرہ

چنڈی گڑھ : وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفی دینے کے بعد کیپٹن امریندر سنگھ ، نوجوت سنگھ سدھو پر حملہ آور ہوگئے ہیں ۔ امریندر سنگھ نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کا پاکستان کے ساتھ گہرا تعلق ہے ۔ امریندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور جنرل باجوہ سے نوجوت سنگھ سدھو کی دوستی ہے اور اگر ایسے میں انہیں وزیر اعلی بنایا جاتا ہے تو وہ پنجاب کا بیڑا غرق کردیں گے ۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کچھ نہیں سنبھال سکتا ، میں اس کو اچھی طرح سے جانتا ہوں، وہ پنجاب کیلئے بھیانک ہونے والا ہے ۔

امریندر سنگھ نے پنجاب ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ایک وزارت تو چلا نہیں سکے ، ریاست کیا چلائیں گے ۔ سب برباد کردیں گے ۔  ان کی قوت نہیں ہے ۔ اتنا ہی نہیں کیپٹن نے اپنے حامیوں سے کھل کر سدھو کی مخالفت کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس پارٹی کا فیصلہ ہے ، اگر وہ اس ( نوجوت سنگھ سدھو) کو پنجاب وزیر اعلی کا چہرہ بناتی ہے تو میں اس کی مخالفت کروں گا کیونکہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے ۔

پنجاب کے سابق وزیر اعلی کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب چنڈی گڑھ میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ ہورہی ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ اس میٹنگ کی میزبانی نوجوت سنگھ سدھو کررہے ہیں ۔ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ پنجاب کا اگلا وزیر اعلی کون ہوگا ، اس کا فیصلہ سدھو خیمہ ہی طے کرے گا ۔

جس پر بھروسہ اس کو وزیر اعلیٰ بنائیں

امریندر سنگھ نے ہفتہ کو چنڈی گڑھ کے راج بھون میں گورنر بنواری لال پروہت کو استعفی سونپا ۔ استعفی دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران امریندر سنگھ نے کہا کہ میں نے وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ انہیں ( کانگریس صدر) جس پر بھروسہ ہے ، اس کو وزیر اعلی بنائیں ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago