قومی

امرت کال کا پہلا تاریخی بجٹ ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کی مضبوط بنیاد رکھے گا: وزیر اعظم

عام بجٹ 2023-24 کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ امرت کال کا پہلا بجٹ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کی مضبوط بنیاد بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سماج کے محروم طبقوں کو ترجیح دیتا ہے اور خواہش مند سماج، گاؤں کے غریبوں، کسانوں اور متوسط طبقے کے خوابوں کو پورا کرے گا۔ اس سال کا بجٹ ہندوستان کی ترقی کی راہ میں نئی توانائی کی علامت ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی بجٹ تقریر کے بعد اس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہمیں زراعت کے شعبے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی کامیابی کو دہرانا ہوگا۔ لہذا، اس بجٹ میں، ہم ڈیجیٹل زراعت کے بنیادی ڈھانچے کے لئے ایک بہت بڑا منصوبہ لے کر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ کوآپریٹو کو دیہی معیشت کی ترقی کا محور بنائے گا۔ حکومت نے کوآپریٹو سیکٹر میں خوراک ذخیرہ کرنے کی دنیا کی سب سے بڑی اسکیم بنائی ہے۔ بجٹ میں نئے پرائمری کوآپریٹیو بنانے کے ایک پرجوش منصوبے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ‘وشواکرما’، جنہوں نے روایتی طور پر اپنے ہاتھوں سے ملک کے لیے سخت محنت کی، اس ملک کے معمار ہیں۔ انہوں نے کہا، “پہلی بار ‘وشوکرما’ کی تربیت اور مدد سے متعلق اسکیم بجٹ میں لائی گئی ہے۔” وزیر اعظم نے کہا کہ ‘پی ایم وشوکرما کوشل سمان’ یعنی پی ایم وکاس کروڑوں وشوکرماوں کی زندگیوں میں ایک بڑی تبدیلی لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گاؤں سے شہر تک رہنے والی ہماری خواتین کے معیار زندگی میں تبدیلی لانے کے لیے بہت سے بڑے اقدامات کیے گئے ہیں، انہیں اب مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago