کولکاتا، 16 جنوری (انڈیا نیریٹو)
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ گجرات اور دہلی پولیس بغیر اجازت دہلی کے بنگ بھون میں داخل ہوئی اور سی سی ٹی وی کیمرے لے گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اس کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ ریاست کے چیف سکریٹری ہری کرشن دویدی کو اس سلسلے میں قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ممتا پیر کو مرشد آباد پہنچی تھیں۔ وہاں انہوں نے اپنی پارٹی کے لیڈر ساکیت گوکھلے کی گرفتاری کا ذکر کیا لیکن ان کا نام نہیں لیا۔ ممتا نے کہا کہ ہمارے ایک سماجی کارکن اور سوشل میڈیا میں کام کرنے والے ایک شخص کو گجرات پولیس نے دہلی کے بنگ بھون سے گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل انہیں راجستھان کے ہوائی اڈے سے بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن عدالت نے انہیں ضمانت دے دی تھی۔ اس کے باوجود ایک بار پھر گجرات پولیس دہلی پولیس کے ساتھ بغیر اجازت کے بنگ بھون پہنچی اور سی سی ٹی وی کیمرہ کھول کر لے گئی۔
چیف سکریٹری دویدی کو ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگ بھون ریاستی حکومت کی ملکیت ہے۔ اگر کوئی بغیر اجازت وہاں داخل ہوتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ممتا نے کہا کہ اگر میں دہلی جاتی ہوں تو زیادہ تر ابھیشیک بنرجی کے گھر ہی رہتی ہوں لیکن کبھی کبھی میں بنگ بھون بھی جاتی ہوں۔ اصول یہ ہے کہ جب ریاست کے گورنر یا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یا دیگر جج دہلی جاتے ہیں تو انہیں بنگ بھون میں ہی رہنا پڑتا ہے۔ وہاں کا سی سی ٹی وی کیمرہ کھولنے کے بعد گجرات پولیس اسے لے گئی ہے۔ وہاں کون آرہا ہے، کس سے ملنا ہے اور کیا ہورہا ہے، یہ سب ان کے پاس گیا۔ اس بات کی انکوائری ہونی چاہئے کہ گجرات پولیس کو اس کاروائی کی ہدایات کیسے ملی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…