وزارت داخلہ نے لشکر طیبہ کے رکن ارباز احمد میر کو جموں وکشمیر میں ایک خاتون ٹیچر رجنی بالا سمیت ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت دہشت گرد قرار دیا ہے۔
وزارت داخلہ نے جمعہ کی رات دیر گئے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے یہ اعلان کیا، جس میں کہا گیا کہ میر، جس کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے، اس وقت پاکستان میں مقیم ہے اور سرحد پار سے لشکر طیبہ کے لیے کام کر رہا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ”میر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور جموں و کشمیر کے کولگام میں ایک خاتون ٹیچر رجنی بالا کو قتل کرنے میں اہم سازش کار کے طور پر سامنے آیا ہے۔
وہ وادی کشمیر میں دہشت گردی کو مربوط کرنے اور غیر قانونی اسلحہ یا گولہ بارود یا دھماکہ خیز مواد کی نقل و حمل کے ذریعے دہشت گردوں کی حمایت میں بھی ملوث ہے۔ جموں سے تعلق رکھنے والی رجنی بالا کو 31 مئی 2022 کو کولگام ضلع کے گورنمنٹ ہائی اسکول، گوپال پورہ میں اس کے کام کی جگہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ میر ولد منظور احمد میر، جس کا تعلق جموں و کشمیر کے کولگام ضلع کے گفبل گاؤں سے ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ اس نے وادی کشمیر میں دہشت گردی کو مربوط کرنے اور سرحد پار سے غیر قانونی اسلحہ یا گولہ بارود یا دھماکہ خیز مواد پہنچا کر دہشت گردوں کی حمایت کی تھی۔
مرکزی حکومت کا ماننا ہے کہ ارباز احمد میر دہشت گردی میں ملوث ہے اور اسے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے سیکشن 35 سے حاصل کردہ اختیارات کے استعمال میں ایک دہشت گرد کے طور پر شامل کیا جائے گا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…