Categories: قومی

فوج اور فضائیہ نے ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ پر سائیکلنگ مہم شروع کی

یہ مہم 26 جولائی کو دراس میں کارگل وار میموریل پہنچ کر ختم ہوگی

ہندوستانی فوج اور فضائیہ نے ہفتہ کو ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے حصے کے طور پر دہلی سے دراس تک ایک منفرد سائیکلنگ مہم شروع کی۔ سائیکلنگ دستہ 20 فوجیوں اور فضائی جنگجوؤں پر مشتمل ہے۔ ان کی قیادت فوج اور فضائیہ کی دو خواتین افسران کر رہی ہیں۔ نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل سے آج شروع ہونے والی یہ مہم 26 جولائی کو دراس میں کارگل وار میموریل پہنچ کر ختم ہوگی۔

کور آف سگنلز کے سگنل آفیسر انچارج اور سینئر کرنل اسٹاف آفیسر، لیفٹیننٹ جنرل ایم یو نائر اور سینئر ایئر اسٹاف آفیسر، ویسٹرن ایئر کمانڈ، ایئر مارشل آر رادھیش نے نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل سے مشترکہ طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ سائیکل ٹیم کو 1600 کلومیٹر کا سفر 24 دنوں میں مکمل کرنا   ہے۔ مہم 26 جولائی کو دراس میں کارگل وار میموریل پہنچ کر ختم ہوگی۔ اس سائیکلنگ مہم کا انعقاد کارگل جنگ کے دوران شہید ہونے والے بہادر فوجیوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مہم کا بنیادی مقصد ہندوستانی نوجوانوں میں قوم پرستی  کے جذبے کو  پیدا کرنا بھی ہے۔ اس دوران سائیکل ٹیم میں شامل فوج کے جوان اور فضائی جنگجو راستے میں کئی مقامات پر اسکول کے بچوں سے بات چیت کرکے ان میں قوم پرستی کے جذبے کو ابھارنے کی کوشش کریں گے۔ اس قدم سے ملک کے مستقبل کے لیڈروں میں ولولہ  پیدا ہوگا اور ان کی توانائیوں کو صحیح سمت ملے گی۔ سائیکل ٹیم نے آج سے کرنال (ہریانہ) میں واقع سینک اسکول کنج پورہ سے بھی اس کی شروعات کی ہے۔

ترجمان کے مطابق 3 جولائی کو کیندریہ ودیالیہ، امبالہ، 4 جولائی کو سینک پبلک اسکول، چندیمندر، 5 جولائی کو گروکل انٹرنیشنل سینئر سیکنڈری اسکول، سولن، 7 جولائی کو شملہ پبلک اسکول، 9 جولائی کو بلاسپور پبلک اسکول، بلاسپور، 9 جولائی کو پانڈو پبلک اسکول، پانڈو، 10 جولائی گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول، منالی، 11 جولائی کیندریہ ودیالیہ، کیلونگ، 12 جولائی گورنمنٹ پرائمری اسکول، درچہ، 17 جولائی آرمی گڈ ول اسکول، کارو، 18 جولائی لداخ پبلک اسکول، لیہہ۔ 19 جولائی کو، سائیکل ٹیم خالتسے گورنمنٹ مڈل اسکول، خالتسے میں اسکول کے بچوں کے ساتھ بات چیت کرے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago