Categories: قومی

فوج  15جنوری 2021 کو سکندر آباد (تلنگانہ) میں بھرتی ریلی کا آغاز کرے گی

فوج میں بھرتی ریلی کا آغاز کرے گی

یونٹ ہیڈکوارٹرس کوٹے کے تحت فوج کی بھرتی ریلی سکندرآباد  کے اے او سی سینٹر میں 18جنوری 2021 سے لے کر 28فروری 2021کے دوران منعقد ہوگی ،جس میں ٹیک سولجر(اے ای)،سولجر جنرل ڈیوٹی،سولجر ٹریڈسمین ،آؤٹ اسٹینڈنگ اسپورٹس مین (اوپن کیٹیگری) میں بھرتی کی جائے گی۔

آؤٹ اسٹینڈنگ اسپورٹس مین (اوپن کیٹیگری) کو پہلے ٹرائل کےلئے 15 جنوری 2021 کی صبح آٹھ بجے سکندرآباد کے اے او سی سینٹر ،تھاپر اسٹیڈیم  میں رپورٹ کرنا ہوگا۔

Army recruitment rally on 15 Jan 2021 in Secunderabad (Telangana)

باکسنگ  ،فٹ بال ،والی بال ،باسکٹ بال ،ہینڈ بال،ہاکی ،تیراکی ،کشتی ،ایتھلیٹکس  اور کبڈی  میں  نمائندگی کرنے والے آؤٹ اسٹینڈنگ اسپورٹس مین اپنے  جونیئر اور سینئر لیول کے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ حصہ لے سکتے ہیں۔ اسکریننگ کے وقت سرٹیفکیٹ دو سال سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہئے۔

سولجر جی ڈی زمرے میں کوالیفائی کرنے کےلئے  عمر کی قید ساڑھے سترہ سال سے 21سال ہے۔جبکہ سولجر ٹیکنیکل (اے ٹی) زمرے،سولجر کلرک/ ایس کے ٹی  اور سولجر ٹی ڈی این زمروں کے لئے کوالیفائی کرنے کی عمر کی حد ساڑھے سترہ سال سے 23 سال ہے۔

سولجر جی ڈی زمرے کے لئے تعلیمی اہلیت ہر سبجیکٹ میں  33فیصد نمبروں کے ساتھ مجموعی طورپر 45فیصد نمبروں کے ساتھ میٹریکولیشن/ایس ایس سی پاس ہونا  ہے۔سولجر ٹریڈمین کےلئے تعلیمی اہلیت  (دسویں پاس ) دسویں جماعت 33فیصد نمبروں کے ساتھ پاس ہونا ہے اور سولجر ٹریڈس مین کے لئے آٹھویں جماعت پاس ہے۔اسی طرح سولجر ٹیک (اے ای )کے لئے  سائنس(پی سی ایم اور انگلش )  میں 2+10 انٹرمیڈیٹ مجموعی طورپر  50فیصد  کے ساتھ   پاس اور فی سبجیکٹ  40فیصد  ہونا ضروری ہے۔سولجر کلرک /ایس کے ٹی میں 2+10 میں  ہر سبجیکٹ میں 50فیصد  نمبروں کے ساتھ  کسی بھی اسٹریم میں مجموعی طورپر 60فیصد  کے ساتھ پاس ہونا ضروری ہے۔بارہویں کلاس میں انگریزی،ریاضی ،حساب اور بہی کھاتے کے رکھ رکھاؤ میں 50فیصد نمبر لانا لازمی ہے۔

دیگر معلومات کےلئے امیدوار ہیڈکوارٹر اے او سی سینٹر ،مشرقی مریڈپلی،تریملگیری ،سکندرآباد(تلنگانہ)50001سے رجوع کرسکتے ہیں۔ہیڈکوارٹر اے او سی سینٹر کا ای میل ایڈرس airawat0804@nic.in اور بھرتی ریلی سے متعلق مزید تفصیلات کےلئے www.joinindianarmy.nic.in سائٹ پر بھی رجوع کرسکتے ہیں۔

کامن اینٹرنس ٹیسٹ امتحان میں 0.5 نمبروں کی نگیٹو مارکنگ کا بھی التزام ہے۔

ریلی کا انعقاد جنوری 2021 کے مہینے میں کووڈ - 19 کی وبا  کے پھیلنے کے پیش نظر  پیدا ہونے والی  صورتحال سے نمٹنے کےلئے کیا جارہا ہے۔ کمانڈنٹ اے او سی سنٹر کووڈ 19 وبا کی وجہ سے مختصر اطلاع پر ریلی کو منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago