قومی

وزیراعلیٰ نتیش پر اشونی چوبے کے بیان سے جے ڈی یو برہم

پٹنہ، 8 دسمبر(انڈیا نیریٹو)

بہار میں سردی بڑھنے کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمی تیز ہوگئی ہے۔ بہار کے وزیراعلی نتیش کمار پر مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے کے بیان نے بہار کی سیاست کا درجہ حرارت بڑھا دیا۔ ان کے اس بیان پر حکمراں اتحاد نے متحد ہو کر بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ جے ڈی یو اور دیگر پارٹیوں کے ہمہ گیر حملے کے بعد بی جے پی کے کئی لیڈروں نے بھی اس بیان سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ماضی میں مرکزی وزیر نے بہار میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو لے کر نتیش کمار پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔

مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے نتیش کمار کے لیے جو قابل اعتراض لفظ استعمال کیا ہے۔ وہ اب اس بیان کے بعد گھرتے نظر آرہے ہیں۔ ان کے اس بیان کے بعد جے ڈی یو کے لیڈران ان کے پارلیمانی حلقہ بکسر سے لے کر راجدھانی پٹنہ تک حملہ آور ہیں۔ اس کے علاوہ ہم پارٹی نے بھی ان کے بیان پر اعتراض کیا ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی کے کئی رہنما بھی ان کے بیان سے کنارہ کشی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کا اشونی چوبے کے بیان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

جے ڈی یو کے ضلع صدر اشوک کمار سنگھ نے نتیش کمار کو لے کر اشونی کمار چوبے کے بیان پر محاذ سنبھالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشونی کمار چوبے کا سیاسی کیریئر پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔ 2024 میں کسی نہ کسی طرح ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے وہ اس طرح کے متنازعہ بیانات دے رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago