Categories: قومی

آسام – میزورم کے سرحدی علاقے میں آتشزنی کے بعد ایک بار پھرکشیدگی

آسام – میزورم کے سرحدی علاقے میں آتشزنی کے بعد ایک بار پھرکشیدگی

گوہاٹی ( آسام ) ، 20 اکتوبر

آسام – میزورم کے سرحدی علاقے میں ، پیر کی شب متعدد شرپسند عناصر کی فائرنگ کے بعد ایک بار پھر کچھ شرارتی عناصر نے ہفتہ کی شام آسام – میزورم سرحدی علاقے میں ہنگامہ برپا کردیا۔ جس کی وجہ سے علاقے میں ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

آسام کے وزیر اعلیٰ سربانند سونووال اور میزورم کے وزیر اعلیٰ زورامتھنگا ، مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کے دفتر کی مداخلت کے بعد ، علاقے میں امن کی توقع کی گئی تھی۔ لیکن پیر کی شب اس علاقے میں ایک بار پھر کشیدگی پھیل گئی ، جب شرپسندوں نے ایک بار پھر تین کاروباری اداروں کو آگ لگا دی۔

آسام کے وزیر اعلی سونووال نے میزورم کے وزیر اعلی زورامتھنگا سے بات کی اور اس واقعے سے وزیر اعظم کے دفتر اور وزارت داخلہ کو آگاہ کیا۔ مرکزی ریاست داخلہ سکریٹری کی سربراہی میں پیر کو دونوں ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میزورم حکومت نے ویرنگاتی گاؤں اور کولاسیب ، تشدد سے متاثرہ علاقوں میں ہندستانی ریزرو پولیس کو تعینات کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی آسام کے لائل پور میں سیکورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔

آسام کے اے ڈی جی پی مکیش اگروال ، کیچار ضلع کے ڈپٹی کمشنر کیرتی جلی ، ڈی آئی جی (ساؤتھ رینج) دلیپ کماردے سمیت دیگر عہدیداروں کے ساتھ تناؤکے علاقے میں ڈیرے ڈال رہے ہیں۔ تناؤ کو کم کرنے اور صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago