Categories: قومی

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات: کب تک ممکن؟

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات: کب تک ممکن؟

سری نگر: 4جنوری

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کچھ دن پہلے کہا کہ الیکشن کمیشن کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کب کئے جائیں گے۔ لیکن اس کے لیے اسمبلیوں کی حدبندی کی بارے میں کمیشن کی سفارشات پر عمل آوری ضروری ہے۔

حکومت نے موجودہ حالات کے پیش نظر حد بندی کمیشن کو نئے حلقوں کے بارے میں سفارشات پیش کرنے کو کہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اسی مہینے کے اواخر تک یہ رپورٹ سامنے آجائے گی۔

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں گپکار اتحاد نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جبکہ بی جے پی کی کارکردگی بھی کافی اطمینان بخش رہی۔

پچھلے سال ریاست میں جو ایک سیاسی جماعت اپنی پارٹی کے نام سے وجود میں آئی اس نے صرف جموں کشمیر میں12سیٹوں پر ہی جیت رقم کی اسمیں سے تین سیٹیں جموں خطے سے ہے لیکن اس پارٹی کے رہنما الطاف بخاری کافی سرگرم ہیں۔

اور وہ اس کوشش میں لگے ہیں کہ وہ کس طرح اضلاع میں کونسل کی تشکیل میں اپنا رول بڑھائے۔چونکہ کپگار الائنس نے حالیہ انتخابات میں حصہ لیا اس لئے وہ اسمبلی انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لیں گے۔

لیکن ایک متحدہ فرنٹ کے طور پر لڑنے کے امکانات کم نظر آرہے ہیں

گپکار اتحاد نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخاب میں پہلے دو مرحلوں کے لیے مشترکہ امیدوار کھڑا کردیئے لیکن بعد میں کچھ جماعتوں نے ہر حلقے سے اپنے امید وار کھڑا کردیئے۔

اس الائنس کو جموں کے کچھ علاقوں میں بھی خاصی کامیابی رہی۔ لیکن ادھم پور،کٹھوعہ،جموں سٹی اور دوسرے علاقوں میں بی جے پی کے امیدواروں نے زبردست کامیابی حاصل کی۔

بی جے پی نے پہلی بار وادی کشمیر میں بھی تین سیٹوں پر جیت رقم کردی

الیکشن کمیشن انتخابات کے بارے میں فیصلہ لینے سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ سے وہا ں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی رپورٹ حاصل کرے گا۔

اس کے علاوہ اپنی ٹیم بھی بھیجے گا تاکہ وہ یہ طے کرے کہ انتخابات کے لیے کون سا وقت موزوں رہے گا۔جموں کشمیر میں خصوصی اختیارات ختم کرنے کے بعد حالات بہت ناسازگار رہے۔

بہت سارے رہنماﺅں کو جیل میں بند رکھا۔ جب کہ انٹر نیٹ خدمات بھی معطل کی گئیں۔ اسکول دفاتر اور کاروباری ادارے بھی کئی مہینے تک بند رہے۔

لیکن پچھلے سال علاقائی پارٹی کے رہنماﺅں کو یکے بعد دیگرے رہا کردیا گیا۔حالانکہ گپکار اتحاد پہلے الیکشن کے حق میں نہیں تھا لیکن بعد

میں اس اتحادنے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

تاہم ان کے رہنماﺅں نے انتخابی مہم میں کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی ۔ حکومت کو بھی لگتا ہے کہ انتخابات کے لیے ماحول ساز گار بنایا

جائے اور اس لیے وہ بھی ان الیکشن کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago