Categories: قومی

ہندوستان کے یوم آزادی پر ڈل جھیل پر 7500 مربع فٹ کا ترنگا آویزاں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستان کی آزادیکی 75 ویں   سالگرہ  کے موقع پر  یہاں وزارت سیاحت، حکومت۔ انڈیا (شمالی(، انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ سری نگر اور ہمالین ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ ، دارجلنگ نے مشترکہ کوششوں میں 7500 مربع فٹ ڈل جھیل، سری نگر کے کنارے پر فٹ ہندوستانی ترنگا آویزاں کیا۔ یہ  تقریب  ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ اور آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔جھنڈے کا وزن 80-85 کلوگرام تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹیم  ہمالین ماونٹینیئر انسٹی ٹیوٹ نے پہلی بار سکم ہمالیہ میں اپریل 2021 میں اور اس کے بعد 15 اگست 21 کو وکٹوریہ میموریل، کولکتہ میں اور 31 اکتوبر 2021 کو اسٹیچو آف یونٹی، گجرات میں اسی پرچم کو ڈسپلے کیا تھا۔اس کے بعد، پرچم کو انٹارکٹیکا میں ڈسپلے کیا گیا، جس نے انٹارکٹیکا میں پہلی بار کسی بھی ملک کے سب سے بڑے قومی پرچم کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔  بھارت کی ہر گھر ترنگا مہم اور آزادی کا امرت  مہوتسو کا بھی جھنڈا سری نگر میں آویزاں کیا جا رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جھنڈا، سری نگر پہنچنے سے پہلے، 08 اگست 2022 کو دارجلنگ میں ہندوستان چھوڑو تحریک کے 80 سال مکمل ہونے کے موقع پر آویزاں کیا گیا تھا۔ چونکہ جھنڈا سائز میں بہت بڑا ہے اس لیے اسے تین پینلز میں بنایا گیا تھا۔ اس کے استحکام کے عنصر پر خصوصی توجہ دی گئی اور حفاظتی اینکرز مناسب طریقے سے لگائے گئے، تاکہ پرچم تیز رفتار پہاڑی ہواؤں سے لے کر انٹارکٹیکا کے زیرو درجہ حرارت اور دیگر انتہائی موسمی عناصر کو بھی برداشت کر سکے۔اس تاریخی تقریب میں جموں و کشمیر کے عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے خطاب کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اپنی تقریر میں عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور اگلے 25 سالوں کے ترقیاتی منصوبے کے بارے میں بات کی۔ریجنل ڈائرکٹر (شمالی)شری انل راؤ نے روایتی طور پر عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر کا خیرمقدم کیا اور سری نگر کی ڈل جھیل میں جھنڈے کی نمائش کی اہمیت پر بات کی۔ ڈاکٹر ارون کمار مہتا آئی اے ایس، چیف سکریٹری، جموں و کشمیر، سری سرمد حفیظ، آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری اور دیگر سینئر سرکاری افسران، ٹریول ٹریڈ اسٹیک ہولڈرز، میڈیا نے تقریب میں شرکت کی۔تقریبات میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی جن میں ٹریول ٹریڈ اور مہمان نوازی کے شعبے کے نمائندے، ہوٹل مالکان،  میڈیا اور طلبا  بھی شامل تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago