قومی

مارچ کے مہینے میں 12 دن بند رہیں گے بینک

 ڈیجیٹل بینکنگ لین دین کے اس دور میں اگر ضروری کام کرنے کے لیے اگر آپ کواپنے بینک جانا بہت ضروری ہے، تو یہ آپ کے لیے مفید خبر ہے۔ اس سال مارچ کے مہینے میں بینک کل 12 دن بند رہیں گے۔

ایسی صورتحال میں مارچ کی چھٹیوں کی فہرست پر ایک نظر ڈالیں، تاکہ آپ کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دراصل مارچ کا مہینہ بہت اہم ہے۔ سال کے تمام اخراجات کی مکمل تفصیلات بھی 31 مارچ تک دی جانی ہیں۔

دراصل، نیا مالی سال یکم اپریل سے شروع ہوتا ہے۔ ہولی کے ساتھ ساتھ دیگر تہوار بھی مارچ کے مہینے میں ہیں، جس کی وجہ سے سرکاری اور نجی شعبے کے بینکوں میں 31 دنوں میں 12 دن کی چھٹیاں ہونے جا رہی ہیں۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں میں تہواروں کی وجہ سے مارچ کے مہینے میں بینکوں کی شاخیں بند رہیں گی۔

 مارچ میں کل 12 دنوں کی ان تعطیلات میں مہینے کے دوسرے اور چوتھے ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیل بھی شامل ہے۔ تاہم آن لائن بینکنگ سروس اور اے ٹی ایم سروس اس مدت کے دوران کام کرتی رہیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago