قومی

بی جے پی حکومت کے لیے’بیٹی بچاؤ‘محض ایک ڈھونگ ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 03 مئی (انڈیا نیرٹیو)

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا سلوک شرمناک ہے۔ ‘بیٹی بچاؤ’ محض ایک ڈھونگ ہے!

راہل گاندھی نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ ملک کے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا سلوک شرمناک ہے۔ ‘بیٹی بچاؤ’ محض ایک ڈھونگ ہے! درحقیقت بھارتیہ جنتا پارٹی ہندوستان کی بیٹیوں پر تشدد کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی۔

قابل ذکر ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر کچھ خواتین پہلوانوں نے جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ ایسے میں سنگھ کو تمام عہدوں سے ہٹانے کے لیے کھلاڑی گزشتہ کچھ دنوں سے جنتر منتر پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔

گزشتہ رات دھرنے پر بیٹھے کھلاڑیوں اور پولیس کے درمیان مبینہ ہاتھا پائی کا معاملہ سامنے آیا۔ کھلاڑیوں کا الزام ہے کہ پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا جس سے کچھ لوگ زخمی ہوئے۔

تاہم، ڈی سی پی پرناو تویال کا کہنا ہے کہ جنتر منتر پر پہلوانوں کی ہڑتال کے دوران، آپ لیڈر سومناتھ بھارتی بغیر اجازت کے فولڈنگ بیڈ کے ساتھ احتجاج کے مقام پر آئے تھے۔ جب پولیس نے روکا تو پہلوان جارحانہ ہوگئے اور ٹرک سے بستر ہٹانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد ایک معمولی جھگڑا ہوا اور سومناتھ بھارتی کو دو دیگر افراد کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago