Categories: قومی

ملک کے مختلف حصّوں میں بھارت بند کا ملا جلا اثر

Bharat Band

شملہ میں بند کا کوئی اثر نہیں ، بازار کھلے، ٹریفک معمول پر

۔منگل کی صبح 11 بجے تک دارالحکومت شملہ میں کسانوں کی تنظیموں کی جانب سے زرعی بلوں کے خلاف احتجاج کے لئے بھارت بند کا کوئی اثرنظر نہیں آیا۔ ہمیشہ کی طرح بازار کھلے ہیں۔ دودھ ، روٹی اور سبزیوں کیسپلائی بھی دکانوں تک پہنچ گئی ہے۔ شملہ تجارتی بورڈ نے بند میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔

دارالحکومت کی سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی آسانی سے ہورہی ہے۔ سرکاری بسوں کے ساتھ نجی بسوں اور ٹیکسیوں کی نقل و حرکت بھی جاری ہے۔ پرائیویٹ بس آپریٹرز یونین نے کل اعلان کیا تھا کہ وہ بند میں شامل نہیں ہوگی اور بسیں معمول کے مطابق چلیں گی۔

مغربی بنگال میں بھارت بند کا جزوی اثر

کسانوں کی اپیل پربھارت بند کا مغربی بنگال میں جزوی اثر نظر آیا۔ شمالی بنگال کے علاوہ ریاست کے بیشتر علاقوں میں صورتحال معمول کے مطابق ہے ، لیکن کچھ علاقوں میں بائیں بازو کی جماعتوں کے کارکنان سڑکوں پر احتجاج کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شمالی بنگال میں ، بی جے پی کیجانبسے بند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دارالحکومت کولکاتہ میں بندکا اثر نہ کے برابر ہے۔ تاہم ، کچھ علاقوں میں ، بائیں بازو کی جماعتوں کے کارکنان سڑکوں پر احتجاج کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کولکاتہ کے جادھو پور اسٹیشن پر ، بائیں بازو کی جماعتوں کے حامیوں نے ریلوے لائن بلاک کردیا ہے جبکہ ڈائمنڈ ہاربر روڈ کوبھی جام کردیا گیا ہے۔ بند کے پیش نظر ، ریاست بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ہریانہ میں کسانوں کی تنظیموں نے جانب سے زرعی قوانین کے خلاف.بھارت بند کا وسیع پیمانے پر اثر دکھائی دیا۔بازار سے لے کر پٹرول پمپ تک بند ہیں.اور منڈیوں میں خریداری کا کام مکمل طور پر تعطل کا شکارہے۔ کسانوں کی حمایت میں روڈ ویز یونین کی جانب سے چکہ جام ہے۔ اگرچہ روڈ ویز یونین چکھا جام کے بارے میں متفق نہیں دکھائی نہیں پڑ. لیکن کچھ یونینوں نے بسیں چلانے کا فیصلہ کیا اور کچھ نے بند کی حمایت کی۔طویل راستوں پر روڈ ویز کی خدماتمتاثر ہوئی۔

ہریانہ میں بھارت بندکا وسیع اثر

منگل کو ہریانہ میں بھارت بند کا پورا اثر نظر آیا۔ صبح 11 بجے تک تمام مارکیٹوں ، بازاروں ، پیٹرول پمپوں اور شہروں میں آٹو خدمات مکمل طور پر بند رہیں۔ کوآپریٹو ٹرانسپورٹ سوسائٹیوں نے بھی کسانوں کی حمایت میں بسیں روکیں۔ اس کے ساتھ ہی ، ریاست کے کئی اضلاع میں دیہاتیوں نے لنک روڈوں کو جام کرکے اس تحریک کی حمات کی۔ بھارت بند کا پورا اثر کوروکشترا میں دیکھا گیا۔ سابق وزیر اشوک اروڑا بازار پہنچے اور دکانداروں سے دکانیں بند کرنے کی تاکید کی۔ اسی دوران ، بھارت بند کا اثر پلول میں دیکھا گیا ، جہاں سابق وزیر کرن دلال بازاروں میں پہنچ گئے اور انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ اس بند کو کامیاب بنائیں۔

Bharat Band

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago