Categories: قومی

بھوپندر پٹیل گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ، ہائی کمان نے کیا اعلان

گجرات میں سیاسی ہلچل کے درمیان بھوپندر پٹیل کا نام وزیر اعلیٰ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ہائی کمان نے بھوپندر پٹیل کے نام اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد جو سیاسی گلیاریوں میں ہلچل تھی وہ تھم سی گئی ہے۔

واضح ہو کہ آج سیاسی حلقوں میں سب کی نظریں گجرات پر لگی ہوئی ہیں۔ وجے روپانی کے استعفیٰ(Vijay Rupani Resigns) کے بعد جو گجرات کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے اس کا اعلان آج سہ پہر کیا جا سکتا ہے۔ آج دوپہر تین بجے بی جے پی ایم ایل اے کی میٹنگ ہوگی۔ آپ کو بتا دیں کہ مرکزی وزراء پرہلاد جوشی اور نریندر سنگھ تومر اتوار کو قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے لیے گجرات پہنچ گئے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انہیں مرکزی نگراں کے طور پر وہاں بھیجا ہے۔

اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے گجرات میں ایک بڑی سیاسی ہلچل پیداہوگئی ہے۔ چیف منسٹر وجے روپانی نے ہفتہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وجے روپانی پہلی اور دوسری اننگز کو ملا کر گجرات میں پانچ سال تک اقتدار میں رہے۔ پچھلے الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے گجرات میں بہت مشکل سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد یہ معاملہ کسی نہ کسی طرح چار سال تک چلتا رہا لیکن الیکشن کے لیے ایک سال باقی رہ گیا ہے۔ پارٹی یہاں کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتی تھی۔ آج وجے روپانی کے متبادل چہرے پر مہر لگ سکتی ہے۔

گجرات میں انتخابی سرگرمیوں سے قبل وزیر اعلیٰ وجے روپانی(Chief Minister Vijay Rupani) کے استعفے کے بعد بی جے پی میں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ وجے روپانی کے استعفی کے بعد آج بی جے پی گجرات کے نئے سی ایم کا اعلان کرسکتی ہے ۔ دو پہر دو بجے یجسلیچر پارٹی کی میٹنگ ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ گجرات میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں وجے روپانی کا استعفیٰ بی جے پی کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ حالانکہ وجے روپانی نے کیوں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا، اس کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وجے روپانی نے کہا، میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تئیں اپنا اظہار تشکر پیش کرتا ہوں، میرے جیسے پارٹی کے کارکن کو وزیر اعلیٰ جیسے عہدے کی ذمہ داری دی۔ میری مدت کار کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی خاص رہنمائی ملتی رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں گجرات مکمل ترقی کے راستے پر آگے بڑھتے ہوئے نئے باب کی طرف گامزن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مجھے تعاون دینے کا موقع ملا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago