میوالال چودھری کے استعفیٰ پر تیج پرتاپ کا ٹویٹ ،جیو میرے کھلاڑی ، پہلی بال میں ہی مضبوط وکٹ

پٹنہ ، 20 نومبر  Mewalal Choudhary

بدعنوانی کے8سال پرانے معاملے کو لیکر اپوزیشن کے الزامات سے گھرے. بہار کے نئے وزیر تعلیم ڈاکٹر میوالال چودھری نے جمعرات  کو  اقتدار سنبھالنے کے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دے دیا۔ وزیر اعلی نتیش کمار سے ایک انے مارگ واقع وزیر اعلیٰ رہائش گاہ میں مل کر. انہیں اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ وزیر اعلی نتیش کمار کی سفارش پر گورنر  فاگو چوہان نے  ان کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ عمارت  تعمیرات کے وزیر اشوک کمار چودھری کو وزیر محکمہ تعلیم کا چارج سونپا گیا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر تیج پرتاپ یادو نے ٹویٹ میں لکھا ہے. کہ جیو میرے کھلاڑی، پہلی بال میں ہی مضبوط ووکٹ کو ’’بیک ٹور پویلین‘‘ کر دیا۔

وہیں عظیم اتحاد کے  لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے وزیر تعلیم میوالال چودھری کے استعفیٰ پر ریاستی حکومت  پر حملہ کیا ہے ۔ کہا ہے کہ اگراستعفیٰ ہی لینا تھا تو وزیر کیوں بنایا۔ الزام لگایا ہے کہ اقتدار سنبھالنے والے سے زیادہ گنہگار وزیر بنانے والے ہیں۔

ٹیویٹ کر تیجسوی نے کہا کہ مینڈیٹ کے ذریعہ سے بہار نے اپوزیشن کو حکومت کی پالیسی ،. منشا اور حکمرانی کے خلاف انتباہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیرتعلیم کا استعفیٰ خاص باتنہیں  ہے اور محض استعفی دینے سے  کامنہیں ہوگی۔ ابھی ہم حکومت کو کئی عوامی مسائل جیسے 19 لاکھ نوکریاں ۔مساوی کام مساوی تنخواہ جیسے ایشو پر ہم حکومت کو گھیریں گے۔

تیجسوی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے اس مسئلے پر آواز اٹھانے کے باوجود وزیر نے عہدہ سنبھال لیا۔ اقتدار سنبھالنے کے چند گھنٹوں کے بعد استعفیٰ کا ناٹک کیا گیا ہے۔ اس لئے اصلی گنہگار حکومت ہے۔ جس نے بدعنوان کو وزیر بنایا۔ حکومت کی دوہری پالیسی چلنے نہیں دی جائے گی۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…