Categories: قومی

بہار الیکشن 2020:  نقد ی، شراب اور دیگر منشیات کا کاروبار عروج پر

بہار الیکشن 2020:  نقد ی، شراب اور دیگر منشیات کا کاروبار عروج پر

ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق ، اب تک چھ کروڑ سے زائد رقم ضبط کی جاچکی ہے۔ اس مدت کے دوران ، 150 گرام براؤن شوگر اور 393 کلوگرام بھانگ/گانجا بھی برآمد ہوئے  ہیں۔

بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوران تفتیش میں نقد رقم کی وصولی کا عمل جاری ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا اسے الیکشن میں استعمال کیا جانا تھا یا نہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک چھ کروڑ سے زائد رقم ضبط کی جاچکی ہے۔ اس مدت کے دوران ، 150 گرام براؤن شوگر اور 393 کلوگرام گانجا/ بھانگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔بہار پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ جھارکھنڈ بارڈر پر تفتیش کے دوران ، اتوار کے روز ایک مسافر بس سے 8.43 لاکھ روپے برآمد ہوئے ۔ اس معاملے میں سنجیت کمار،ساکن دھنباد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اتوار کے روز ، چھپرا جنکشن پر بہار سنپرک کرانتی خصوصی ٹرین کی اے سی  بوگی سے 19 لاکھ 50 ہزارروپے برآمد ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ زیر حراست افراد کا کہنا ہے کہ وہ مدھوبنی میں الیکٹرانک کاروبار کرتے ہیں۔پورنیہ میں بھی ، اتوار کو گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ، ایک اسکارپیو سے 6 لاکھ 78 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انتخابات کے دوران تفتیش کی جارہی ہے  جب کہ ہر بار یہ کاروائی کی جاتی ہے۔ہفتہ کوبہار اسمبلی انتخابات کے لیے جاری ماڈل کوڈ کے درمیان ، کٹیہار کے علاقے باڑی چوک میں واقع باڑی تھانہ کے مجسٹریٹ انورجن منڈل اور سب انسپکٹر سہیل خان کے ذریعہ کیے گئے ایک تفتیش کے دوران موٹرسائیکل کی سیٹ کے نیچے سے تین لاکھ 80 ہزار رقم برآمد ہوئی ہے۔پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انتخابی  ضابطۂ اخلاق کے تحت کسی بھی شخص کو پچاس ہزار سے زیادہ روپے لانے اور لے جانے پر پابندی ہے۔اس سے قبل  6 اکتوبر کو ، پولیس نے دربھنگہ ضلع کے ویشان پور پولیس اسٹیشن کے علاقے سے ایک گاڑی سے لگ بھگ ایک کروڑ روپے برآمد کیا تھا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس ہنومان نگر چوکی کے قریب گاڑی چیک کر رہی تھی۔ دریں اثنا پولیس نے ایک اسکارپیو سے تقریبا 11 لاکھ روپے برآمد کیا ہے۔اس سے بھی پہلے پٹنہ کے گاندھی میدان پولیس اسٹیشن کے علاقے میں بسکومن بھون کے قریب پولیس نے گاڑی کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے 74 لاکھ روپے برآمد کیا تھا ۔ ریاستی الیکشن محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ریاست میں 15 سے زیادہ مقامات پر چیک پوسٹیں بنائی گئی ہیں ، جہاں تفتیش جاری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب تک چھ کروڑ سے زائد رقم ضبط کی جاچکی ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago