قومی

بہار فسادات: بہار میں رام نومی پر فساد، ذمہ دار کون؟

جل رہا ہے بہاڑ، نالندہ میں فائرنگ سے ایک کی موت ، سہسرام میں دھماکہ، انٹرنیٹ بند

بہار شریف/سہسرام، 2اپریل(انڈیا نیرٹیو)

 بہار شریف میں ہفتہ کی رات اور آج صبح تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ رات میں ہوئی فائرنگ سے دو نوجوانوں کو گولی لگی تھی ، جس میں سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔

پولیس لوگوں سے مسلسل امن برقرار رکھنے کی اپیل کر رہی ہے۔ رات بھر پولیس اہلکاروں نے فلیگ مارچ کیا اور مائیکنگ کے ذریعے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ نالندہ میں حالات پر قابو پانے کے لیے کئی اضلاع کی پولیس کوبلائی گئی ہے۔

بہار شریف کے 3 محلہ پہاڑ پورہ ، خاص گنج اور گگن دیوان میں وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے۔ شرپسند مذہبی مقام کے قریب کھڑے ہو کر فائرنگ کرتے رہے۔ جس کے جواب میں دوسری جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔

اس فائرنگ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی ہے جب کہ دوسرا شخص زیر علاج ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

انتظامیہ نے پورے بہار شریف میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے نالندہ میں 5 اضلاع کی پولیس کو طلب کیا گیا ہے۔ رات بھر ہو رہی فائرنگ سے بہار شریف کے لوگ خوفزدہ ہیں۔

صبح تک صورتحال کافی خوفزدہ رہی۔ پولیس انتظامیہ نے حساس علاقوں میں فسادات پر قابو پانے کے لیے جوانوں کو تعینات کر دیا ہے۔ پولیس ٹیم نے رات بھر حساس علاقوں میں چھاپہ ماری کی۔ پولیس نے پہاڑ پورہ ، خاص گنج اور گگن دیوان علاقوں میں 50 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago