Categories: قومی

مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے والے بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے پولیس حراست میں

اشونی سمیت 6 افراد سے دہلی پولیس کر رہی ہے پوچھ گچھ

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی کے جنتر منتر پر بھارت چھوڑو آندولن(Quit India Movement) کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ الزام لگے ہیں کہ پروگرام کے دوران متنازعہ نعرے بازی کی گئی اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیئے گئے۔ اس معاملے میں اب پروگرام کے آرگنائزر اور بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے سمیت 6 افراد کو دہلی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

ڈی سی پی دیپک یادو کے مطابق، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اشونی اپادھیائے سمیت 5 لوگوں کو دہلی پولیس حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اطلاع کے مطابق، ان سبھی سے چانکیہ پوری تھانے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اطلاع کے مطابق، مسلم مخالف تقریر معاملے میں بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے کے علاوہ جن  افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، ان میں دیپک سنگھ، ونود شرما، دیپک ونیت کرانتی اور پریت سنگھ شامل ہیں۔

معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے بھی گزشتہ روز (پیر کے دن) اشونی اپادھیائے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اشونی اپادھیائے رات 3 بجے کے قریب کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن پہنچے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نعرے لگانے والوں کو نہیں جانتا ہوں۔ ویڈیو کی جانچ کی جائے اور صحیح پائے جانے پر قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی ہو۔

دراصل، اس معاملے مین گزشتہ پیر کی شام کو ہی اشونی اپادھیائے کو کناٹ پلیس تھانے بلایا گیا تھا۔ دہلی پولیس اشونی اپادھیائے اور دیگر نامزد افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری بھی کر رہی تھی۔ مانا جارہا ہے کہ کسی بھی وقت سبھی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago