Categories: قومی

بی جے پی لیڈر تیجندر بگا کو راحت، ہائی کورٹ نے ان کی گرفتاری پر 10 مئی تک لگا دی روک

چنڈی گڑھ، 08 مئی (انڈیا نیرٹیو)

بی جے پی لیڈر تیجندرپال سنگھ بگا کو راحت دیتے ہوئے پنجاب-ہریانہ ہائی کورٹ نے ان کی گرفتاری پر 10 مئی تک روک لگا دی ہے۔ ہائی کورٹ نے آدھی رات کو یہ فیصلہ دیا۔ جسٹس انوپ چٹکارا نے اپنی رہائش گاہ پر کیس کی سماعت کی۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف تبصرے کے بعد موہالی پولیس نے تیجندر پال بگا کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ بگا کی گرفتاری کو لے کر جمعہ کو دن بھر وولٹیج ڈرامہ جاری رہا۔ پنجاب، ہریانہ اور دہلی پولیس اس معاملے میں آمنے سامنے ہیں۔

ہفتہ کو موہالی کی ایک عدالت نے بگا کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا اور پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اسے فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرے۔

موہالی کورٹ کے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت ہفتہ کی رات جسٹس انوپ چتکارہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جہاں پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل انمول رتن سدھو نے اپنا موقف پیش کیا۔ بگا کے وکلا نے دلیل دی کہ اس معاملے میں ایک عرضی ہائی کورٹ میں چل رہی ہے۔ جس پر سماعت منگل کو ہو گی۔ تب تک بگا کو ریلیف دیا جائے۔ طویل بحث کے بعد جسٹس انوپ چٹکارا نے بگا کی گرفتاری پر 10 مئی تک روک لگا دی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago