Categories: قومی

تار کشور پرساد اور رینو یادو کو کیوں بنایا جارہا ہے بہار کا نائب وزیر اعلیٰ ؟ جانئے اس کے پیچھے بی جے پی کی حکمت عملی

تار کشور پرساد اور رینو یادو کو کیوں بنایا جارہا ہے بہار کا نائب وزیر اعلیٰ ؟ جانئے اس کے پیچھے بی جے پی کی حکمت عملی

وزیر اعلی نتیش کمار کی سربراہی میں بننے والی این ڈی اے حکومت میں بی جے پی کوٹہ سےتار کشور پرساد اور رینو دیوی نائب وزیر  اعلی بنیں گی۔ اتوار کو این ڈی اے قانون ساز پارٹی  کی میٹنگ میں دونوں کو بی جے پی قانون ساز پارٹی کا  لیڈر اور نائب لیڈر  منتخب کیا گیا ہے۔ لیڈر منتخب ہونے کے بعد  تار کشور  دیر شام  بہار بی جے پی انچارج بھوپندر یادو اور مہاراشٹرکے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے ہمراہ وزیر اعلی نتیش کمار کی سرکاری رہائش گاہ پہنچے۔ رات 11 بجے تک جاری اس میٹنگ میں دو نائب وزرائے اعلی پر اتفاق ہوا۔

تارکشور پرساد کو بی جے پی قانون ساز پارٹی کا  لیڈر اور رینو دیوی  کو نائب  لیڈر بنا کر پارٹی نے ایک تیر  سے  کئی  نشانہ  لگائے ہیں ۔ ایک طرف پارٹی نے سالوں کی مشہور جوڑی نتیش کمار۔ سشیل کمار مودی کو الگ کیا تو دوسری طرف دو نئے چہرے کو اقتدار کے قریب لاکر یہ پیغام دینے میں کامیابی حاصل کی کہ بی جے پی فرد کے بدلے کارکنان کو اہمیت دیتی ہے۔ وہ نئے لوگوں کو بھی اقتدار میں شامل ہونے کا موقع دینا بھی جانتی ہے۔

بہار میں نائب وزیر اعلی  کے طور پر  11 سال سے زیادہ عرصہ سے کام کرنے والے ویشیہ سماج سے ہی آنے والے سشیل کمار اصل میں راجستھان کے ہیں۔ جبکہ ویشیہ سماج سے ہی آنے والے تار کشور پرساد کٹیہار یعنی بہار کے باشندہ ہیں۔ مودی کی جگہ اصل بہاری اور ویشیہ سماج سے ایک چہرہ کو آگے کر بی جے پی نے اپنے بنیادی ووٹروں کو اس بات کا یقین دلایا کہ اسے اپنے کارکنان کا پورا خیال ہے اور لیڈر بھلے ہی کوئی ہو مگر معاشرے کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

سشیل مودی کی ایک شناخت وزیر اعلیٰ کی پہلی پسند اور این ڈی اے حکومت چلانے کے لئے سب سے بہتر سیاست داں کے طور پر بھی ہے۔ جبکہ تار کشور پرساد بی جے پی کے  بنیادی ممبر  ہیں اور ایسا خیال جارہا ہے کہ وہ اتحاد سے زیادہ پارٹی کی پالیسیوں کو ترجیح دیں گے۔ مودی کے بغیر ا یسے میں نئی حکومت کے فیصلوں اور اس کے نفاذ پر کیا اثر پڑے گا۔ اس کا جواب فی الحال مستقبل میں پوشیدہ ہے۔

Renu Devi

دوسری طرف پسماندہ معاشرہ نونیا سےآنے والی رینو دیوی کو سامنے لا کر بی جے پی نے اس طبقہ کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔ گورنرفاگو چوہان  کے بہار آنے پر رینو دیوی نے ایک ذات کی کانفرنس کی تھی۔ اس کانفرنس کے بہانےبی جے پی نے پسماندہ طبقے کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ کچھ دن پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی پسماندہ طبقہ  کو سائیلنٹ ووٹرکہتے ہوئے اسے این ڈی اے حامی بتا کر اس سماج کو بی جے پی میں کھینچنے کی کوشش کی تھی۔

رینو دیوی کونائب لیڈر بنا کر پارٹی نے پسماندہ طبقہ کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ صرف کہنا ہی نہیں بلکہ اپنی باتوں پر عمل کرنا بھی جانتی ہے۔ بہار میں پسماندہ طبقہ اب تک جے ڈی یو کا بنیادی ووٹر سمجھا جاتا  رہا ہے ۔ بی جے پی رینو کے بہانے اپنے ہی اتحادی جے ڈی یو کے بنیادی ووٹر میں سیندھ لگانے اور ایک طرح سے اس پر دباؤ بنانے کی بھی کوشش کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

چوتھی بار ایم ایل اےبنے ہیں تا ر کشور

Tarkishore Prasad

بی جے پی قانون ساز پارٹی کے لیڈر بنے تار کشور پرساد کٹیہار سے چوتھی بار ایم ایل اے  بنے ہیں۔ 1974 میں للت نارائن یونیورسٹی سے انٹر پاس  تار کشور پرساد 1980 کی دہائی سے سیاست اور سماجی کاموں میں سرگرم ہیں۔ وہ پہلی بار فروری 2005 میں کٹیہار سے ایم ایل اے بنے تھے۔ اس کے بعد اکتوبر 2005 اور سال2010 میں بھی ایم ایل اے بنے۔سال 2015 میں مہا گٹھ بندھن کی لہر میں بھی تار کشور نے انتخاب جیت لیا۔ 2020 میں وہ چوتھی بار کٹیہار سے ایم ایل اے منتخب ہوئے  ۔ تنظیم میں کئی  عہدوں پر فائزرہ چکے  تار کشور پرساد کو غیر متوقع طور پر پارٹی کی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔

ذاتی پروفائل

نام: تار کشور پرساد

اہلیہ: رینو پرساد

عمر: 64 سال

چوتھی بار ایم ایل اے منتخب ہوئی ہیں رینو

رینو دیوی بتیا اسمبلی حلقہ سے  چھوتی بارایم ایل اے منتخب ہوئی ہیں۔سال 2000 میں پہلی بار ایم ایل اے بننے والی رینو دیوی 2005 اور 2010 میں ایم ایل اے منتخب ہوئی تھیں۔سال 2015 میں صرف دو ہزار سےبھی کم ووٹوں سے الیکشن ہار گئیں۔ اس بار پھر 2020 میں وہ بتیا سے منتخب ہوئی ہیں۔ 1977 میں مظفر پور یونیورسٹی سے انٹر پاس رینو دیوی  1988 سے سیاسی اور سماجی کاموں میں سرگرم ہیں۔ ان کی والدہ سنگھ پریوار سے وابستہ تھیں۔ بچپن سے ہی بی جے پی اور سنگھ سے وابستہ  ہیں۔ رینو دیوی تنظیم میں مہیلا مورچہ کی صدر، تین ریاستوں میں مہیلا مورچہ کی انچارج  رہی ہیں ۔ نیشنل کمیٹی میں قومی ورکنگ کمیٹی کے ممبر سے لے کر امیت شاہ کے قومی چیئر  کمیٹی میں قومی نائب صدر رہ چکی ہیں۔ وہ 2005 سے 2009 تک ریاست کے کھیل ، آرٹس اور ثقافت کی وزیر بھی رہ چکی ہیں۔

ذاتی پروفائل

نام: رینو دیوی

عمر: 62 سال شوہر۔ درگا پرسادر

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago