قومی

ٹویٹر پر پھر واپس آ بیٹھی نیلی چڑیا، ایلون مسک نے لوگو تبدیل کیا

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا لوگو ایک بار پھر تبدیل ہو گیا ہے۔ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹویٹر کی کمان سنبھالنے کے بعد کئی  تبدیلیاں کر چکے  ہیں۔ 4 اپریل کو انہوں  نے ٹوئٹر کے لوگوسے اسکے آئیکونک ‘پرندہ’ کو ہٹا کر اس کی جگہ کتے کی تصویر لگا دی تھی، لیکن جمعہ 7 اپریل کو مسک نے ٹویٹر کے لوگو پر ایک بار پھر نیلے رنگ کا پرندہ لگا دیا ہے۔

 ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک نے ٹویٹر کے لوگوپر ابھی جس کتے کی تصویر لگائی گئی تھی، اسے کرپٹو کرنسی ‘ڈاج کوائن’ کے لوگو کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹویٹر پر واپس نیلے پرندے کی تصویر ڈالنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ یہ تبدیلی صرف ویب ورژن پر کی گئی تھی، ایپ پر نہیں۔  اب نیلے پرندے کا لوگو پھر سے ویب اور ایپ،دونوں پر نظر  آرہا ہے۔

مقبول سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کا آغاز جولائی 2006 میں ہوا تھا۔ اس کا قیام جیک ڈورسی، نووا گلاس، ایوان ولیمز اور بز اسٹون نے کیا تھا۔ ایلون مسک نے 27 اکتوبر 2022 کو 44 بلین ڈالر میں ٹوئٹر خریدلیاتھا۔ مسک ٹویٹر کے 7500 ملازمین میں سے 50 فیصد سے زیادہ کو برطرف کر چکے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago